• News
  • »
  • قومی
  • »
  • دہلی کے لال قلعے میں سیاحوں کا داخلہ نہیں: جانئے کیوں اسےبند کیا گیا اورکب کھلے گا

دہلی کے لال قلعے میں سیاحوں کا داخلہ نہیں: جانئے کیوں اسےبند کیا گیا اورکب کھلے گا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 16, 2026 IST

دہلی کے لال قلعے میں سیاحوں کا داخلہ نہیں: جانئے کیوں اسےبند کیا گیا اورکب کھلے گا
دہلی کا تاریخی لال قلعہ 15 جولائی سے 15 اگست تک بند رہے گا۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اہم احکامات جاری کیے ہیں کہ یہ 15 جولائی سے 15 اگست تک عام سیاحوں  اور عوام کے لیے بند رہے گا۔ لال قلعہ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ صرف پاس والے افراد کو اندر جانے کی اجازت ہے۔ یہ فیصلہ 2026 کے یوم آزادی کی تقریبات کے پس منظر میں سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

یوم آزادی کی تیاریوں کےلیے لال قلعہ بند

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی یادگار میں عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے تاکہ حفاظتی انتظامات اور سالانہ یوم آزادی کی تقریب کی تیاریوں کو آسان بنایا جا سکے، جہاں وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔
 
"قدیم یادگاروں اورآثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات کے قواعد، 1959 کے قاعدہ 5 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے استعمال  کرتے ہوئے ، یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں  کہ لال قلعہ 15 جولائی 2026 سے 15 اگست 2026 تک عوام اور عام سیاحوں کے لیے، یوم آزادی کے اختتام تک،" بند رہے گا۔
 
15 اگست کو ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات کی وسیع اور شاندار تیاریوں کے پیش نظر لال قلعہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
تقریبات کے دوران وزیراعظم، حکام اور معززین کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے قلعہ کا کنٹرول سنبھال کر سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا ہے۔
 
15 جولائی سے 15 اگست تک قلعے کے اندر بیریکیڈنگ، اسٹیج کی تعمیر اور تکنیکی آلات کی تنصیب کا کام انجام دیا جانا ہے۔
سکیورٹی وجوہات اور سخت انتظامات کے باعث 15 جولائی سے پورے کمپلیکس کو سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔
 
پچھلے کچھ سالوں کی طرح اس سال بھی لال قلعہ عوام کے لیے 30 دن کے لیے بند رہے گا۔ یادگار کو اسی طرح 2025 میں 30 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا،  اور یہ سلسلہ سال  2022 سے جاری ہے۔تاہم، ابتدائی سالوں میں، بندش کی مدت کم تھی۔ 2021 میں، لال قلعہ 26 دن، 21 جولائی سے 15 اگست تک بند رہا، جب کہ 2018 میں، یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے، 8 اگست سے 15 اگست تک، صرف آٹھ دنوں کے لیے عوام کا داخلہ بند رہا۔

 لال قلعہ پریوم آزادی کی تقریبات

لال قلعہ، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے، 15 اگست 1947 سے ہندوستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے مقام کے طور پر کام کر رہا ہے، جب ملک نے برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی۔ہر سال 15 اگست کو لال قلعہ تک رسائی پر پابندی ہے، صرف حکومت کی طرف سے جاری کردہ پاس رکھنے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہے۔ تقریبات کا انعقاد سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کیا جاتا ہے، جس میں رسائی کنٹرول اور نگرانی کی متعدد پرتیں موجود ہیں۔