• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دبئی میں روپوش منشیات6,000 کروڑ کے ڈرگ کیس کا ملزم گرفتار، وریندر بیسویا یو اے ای سے ہندوستان لایا گیا

دبئی میں روپوش منشیات6,000 کروڑ کے ڈرگ کیس کا ملزم گرفتار، وریندر بیسویا یو اے ای سے ہندوستان لایا گیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Aug 14, 2026 IST

دبئی میں روپوش منشیات6,000 کروڑ کے ڈرگ کیس کا ملزم گرفتار، وریندر بیسویا یو اے ای سے ہندوستان لایا گیا
چھ کروڑ کے پونے ڈرگ کیس میں مطلوب وریندر بیسویا کو متحدہ عرب امارات سے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اسے دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد جمعہ کو اسے ہندوستان  لایا گیا۔ بیسویا کو ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے ہندوستان  واپس لایا گیا۔ وہ اس معاملے میں مرکزی ملزم سندیپ دھونیا کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ دھونیا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دبئی سے پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بیسویا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری تھا

بیسویا ہندوستانی ایجنسیوں کو مطلوب تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو "این سی بی" نے اس کے خلاف انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کرایا تھا۔ ریڈ کارنر نوٹس کے ذریعے مختلف ممالک کی پولیس کو کسی مطلوب شخص کی شناخت، گرفتاری اور اسے متعلقہ ملک کے حوالے کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔

امیت شاہ نے کاروائی کا خیرمقدم کیا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بیسویا کوہندوستان واپس لائے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ شاہ نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں بیرون ملک چھپے منشیات کے اسمگلروں کا بھی سراغ لگا رہی ہیں۔ ان کے مطابق، منشیات کے کاروبار سے جڑے افراد دنیا کے کسی بھی حصے میں چھپ جائیں، انہیں ہندوستانی قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

پونے کا 6,000 کروڑ کا ڈرگ کیس کیا ہے؟

وریندر بیسویا کا نام پونے میں سامنے آنے والے ایک بڑے منشیات کے معاملے سے جڑا ہے، جس میں تقریباً مبینہ6,000 کروڑ کی منشیات سے متعلق کاروائی ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق اس معاملے میں ایک بڑے منشیات کے نیٹ ورک کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بیسویا کو اس نیٹ ورک کا اہم رکن سمجھا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے میں متحدہ عرب امارات سے دوسرا مطلوب شخص ہندوستان  لایا گیا،بیسویا کی واپسی سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے وشاکھا راٹھوڈ کو بھی متحدہ عرب امارات سے ہندوستان  لایا گیا تھا۔ وشاکھا، اویناش راٹھوڈ کی اہلیہ ہے، جس پر تقریباً 88 کروڑ کے فراڈ کا مرکزی کردار ہونے کا الزام ہے۔ وشاکھا کے خلاف بھی انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اسے 3 اگست کو مہاراشٹر کے پونے لایا گیا تھا اور اس وقت وہ مہاراشٹر پولیس کی تحویل میں ہے۔
 
تازہ رپورٹ کے مطابق وریندر سنگھ بیسویا کو صرف عام منشیات کے ملزم کے طور پر نہیں بلکہ ایک بڑے بین الاقوامی کوکین نیٹ ورک کے مبینہ سرغنہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔  ہندوستانی حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کا تعلق بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ سے تھا۔ اس کے علاوہ، پرانی تفتیشی معلومات کے مطابق بیسویا کو دبئی میں بیٹھ کر منشیات کے نیٹ ورک کو چلانے والا اہم شخص بتایا گیا تھا۔ اس معاملے میں اس کے خاندان کے کچھ افراد کے نام بھی سامنے آئے تھے، جن میں اس کا بیٹا رشبھ بیسویا بھی شامل ہے۔وریندر سنگھ بیسویا کومبینہ6,000 کروڑ کے پونے ڈرگ کیس کے علاوہ تقریباً 13,000 کروڑ کے ایک الگ منشیات کیس سے بھی جوڑا گیا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات دہلی پولیس نے کی تھیں

وشاکھا پر کیا الزام ہے؟

مرکزی تحقیقاتی بیورو "سی بی آئی" کے مطابق، وشاکھا پر ایک مجرمانہ سازش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں سرمایہ کاروں کو مختلف اسکیموں میں رقم لگانے کے لیے راغب کیا گیا اور انہیں ہر ماہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اسے بھارت واپس لانے کے لیے سی بی آئی نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر کاروائی کی تھی۔ بیسویا کی واپسی کوہندوستانی ایجنسیوں کی جانب سے بیرون ملک موجود مطلوب افراد کے خلاف کاروائی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔