Friday, March 20, 2026 | 30 رمضان 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ہفتہ21 مارچ کو ہوگی عید الفطر۔ شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ہفتہ21 مارچ کو ہوگی عید الفطر۔ شوال کا چاند نظر نہیں آیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 19, 2026 IST

 ہفتہ21 مارچ کو ہوگی عید الفطر۔ شوال کا چاند نظر نہیں آیا
 مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا، اس لئے کل یعنی 20 مارچ کو تیسواں روزہ ہوگا اور 21 مارچ  ہفتہ کو عید الفطر منائی جائے گی ۔ریاست تلنگانہ خطہ دکن اور ملک کے کسی بھی حصہ میں شوال کا چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ہیں ۔

 رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس 

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 29۔ رمضان المبارک1447 ھ جمعرات 19 مارچ 2025 ء کو حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد ( ریاست تلنگانہ ) میں منعقد ہوا۔حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ صاحب قبلہ نے اجلاس کی نگرانی  کی ۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ۔

 جمعہ کو 30 رمضان 

 کمیٹی نے اعلان کیا کہ ماہ  شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ جمعہ کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا ۔ اس لئے  ہفتہ 21مارچ کو عید الفطر ہوگی۔ نگران اجلاس اور ارکان اجلاس نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی پیش گی  پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے ۔

 کب منائی جاتی ہےعید الفطر

عید الفطر رمضان کے مکمل ہونے کے بعد، اسلامی کیلنڈر کے 10ویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ تاریخ چاند کے چکر کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے، تہوار کا صحیح وقت ہلال کے چاند کی مرئیت سے طے ہوتا ہے۔

عید الفطر کی اہمیت اور اس کی تقریبات

عید الفطر اسلامی کیلنڈر میں سب سے زیادہ خوشی  کا دن مانا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزے کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ یہ خاندانی اجتماعات، خیراتی کاموں اور اجتماعی دعاؤں کے لیے ایک وقت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ روزے کے دوران دکھائی جانے والی طاقت اور پیاروں سے رابطہ قائم کرنے کے موقع کے لیے شکر گزاری کا وقت ہے۔

 نماز عید کا اہتمام،عید کی مبارکباد

عید کی صبح، مسلمان مساجد یا کھلے میدانوں میں( عیدگاہوں )  میں عید کی خصوصی نمازادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد ایک تہوار کا دن ہوتا ہے، جس میں روایتی میٹھے پکوان جیسے سیویاں، شیر خورمہ ، کھیر، اور د یگر  چیزیں اپنے مہمانوں کےلئے پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ تہوار دینے کا ایک وقت بھی ہے، مسلمانوں کو زکوۃ الفطر ادا کرنا ہوتا ہے، صدقہ کی ایک شکل، ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر کوئی تقریبات میں حصہ لے سکے۔ مسلمانوں ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد ی پیش کرتے ہیں۔ بچوں کو خوشی کےطور پر  عیدی( نقد رقم دی )جاتی ہے۔ گھروں کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔

سعودی اور دیگر ممالک میں جمعہ کو عید 

 خلیجی ممالک میں جمعہ  کو عید منائی جائےگی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی۔