Saturday, May 23, 2026 | 05 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • گجرات سے راجستھان تک، 10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان

گجرات سے راجستھان تک، 10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 22, 2026 IST

گجرات سے راجستھان تک، 10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے جون اور جولائی میں خالی ہونے والی راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے باقاعدہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات (بائی پولز) کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک کی 10 مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا کے 24 اراکین کی مدتِ کار جون اور جولائی کے مہینوں میں ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
 
کب ہوگی راجیہ سبھا کی خالی سیٹوں پر ووٹنگ؟
 
راجیہ سبھا کی ان نشستوں کے لیے انتخابات ان 10 ریاستوں میں ہوں گے جہاں موجودہ اراکین کی مدت 21 جون سے 19 جولائی کے درمیان الگ الگ تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق؛کمیشن 1 جون کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا،8 جون نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ رکھی گئی ہے۔
 
کہاں کتنی سیٹوں پر ہوں گے انتخابات؟
 
آندھرا پردیش، گجرات اور کرناٹک میں  4-4 سیٹیں،مدھیہ پردیش اور راجستھان میں  3-3 سیٹیں،جھارکھنڈ میں 2 سیٹیں،منیپور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم میں  1-1 سیٹ پر۔نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جون ہے۔
 
راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات:
 
انتخابی کمیشن نے راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا ہے۔ دونوں سیٹیں لیڈروں کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
 
مہاراشٹر میں سنترا پوار کے استعفیٰ کے بعد راجیہ سبھا کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔ ان کا عہدہ 4 جولائی 2028 تک تھا، مگر ایم ایل اے بننے کے بعد انہوں نے 6 مئی کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تمل ناڈو میں  اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر سی وی شنموگم نے 7 مئی کو تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں میلائم حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا یہ عہدہ 29 جون 2028 کو ختم ہونا تھا۔
 
کمیشن کے شیڈول کے مطابق، 18 جون کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کے لیے مبصرین کی تقرری کر کے انتخابی عمل کی باریکی سے نگرانی کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔