Friday, February 20, 2026 | 02 رمضان 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کےقریب آتشزدگی،50 افراد کو کیا گیا ریسکیو

امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کےقریب آتشزدگی،50 افراد کو کیا گیا ریسکیو

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 20, 2026 IST

امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کےقریب آتشزدگی،50 افراد کو کیا گیا ریسکیو
حیدرآباد کےمصروف علاقہ امیرپیٹ میٹرواسٹیشن کے قریب آدتیہ انکلیوعمارت کی پہلی منزل پرآگ لگ گئی۔ نیلگیری بلاک میں رام دیو انفوٹیک اور شیوم ٹیکنالوجی کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ اس عمارت میں کوچنگ سینٹرز بھی  ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ آگ شارٹ سرکٹ سےلگی۔ اطلاع ملتے ہی صنعت نگر فائر اسٹیشن کا عملہ موقع پر پہنچا۔ اورآگ پرقابو پالیا۔اور پھنسے ہوئے لوگوں کا ریسکیو کیا۔

 محمدمعراج الدین کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن 

 لیکن دھویں سے متعلقہ کوچنگ سینٹرز کے طلبا فرسٹ فلور اور سکنڈ فلور کی بالکونی میں  پھنس گئے۔ 50 سے زائد افراد کو فائرسرویس صنعت نگر،   ایس آر نگرپولیس اورحائیڈرا کے اہلکاروں نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو کیا ۔ حکام کو راحت ملی کیونکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ صنعت نگر فائراسٹیشن سے یہ ریسکیو آپریشن  محمد معراج کی نگرانی  میں انجام پایا۔

واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ گراؤنڈ فلور پر پینل بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ عمارت کو خالی کرالیا گیا کیونکہ آگ پہلی منزل تک پہنچ گئی اور دھواں دوسری منزل تک پھیل گیا۔ اسی دوران علاقہ میں کچھ دیر کےلئے  خوف کا ماحول دیکھا گیا ۔  مصروف سڑک پر حادثہ میں  کوئی فرد زخمی  یا  کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 معاملہ درج،جانچ جاری 

 صنعت نگر فائر اسٹیشن  کےایکٹنگ  لیڈنگ فائر فائٹر محمد معراج الدین نے  بتایا کہ پھنسے ہوئے طلبا سمیت  دیگر50 افراد سیڑی کی مدد سے بحفاظت نکالا گیا۔ ریسکیو آپریشن تقریباً دو گھنٹے چلا ۔ ریسکیو آپریشن  تقریبا ً دو گھنٹے چلا۔  ایس آر نگر پولیس نے معاملہ درج کر لیا۔ مزید جانچ جاری ہے۔

 آگ کے حادثوں میں اضافہ پر تشویش

 واضح رہےکہ چند عرصہ سے حیدرآباد میں آتشزدگی کے حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نامپلی نمائش، گراؤنڈ، نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ،  چارمینار کےقریب گلزارحوض، نامپلی اسٹیشن رود پر فرنیچر شوروم میں بھی آتشزدگی کے واقعات میں کئی   درجنوں افراد کی موت ہوگئی۔ حائیڈرا ،اور فائر  ڈپارٹمنٹ نے فائر سیفٹی کی خلاف ورزی کرنےوالے عمارتوں کوسیز کیا۔ نوٹس دیا اور چالان بھی کیا۔ 
 

 حیدرآباد کی ہوٹل میں دھماکہ: 3 زخمی

حیدرآباد شہر کے ایک ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ ایک اڈلی سٹیمر زیادہ گرمی کی وجہ سے پھٹ گیا۔ ایل بی نگر کے آر کے پورم چٹنیز ہوٹل میں دوپہر کے وقت دھماکہ ہوا۔ زوردار دھماکے کے بعد ہوٹل کا عملہ اور گاہک باہر بھاگ گئے۔ واقعے میں عملے کے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس،حائیڈرا کے اہلکاروں اور بم اسکواڈ کی ٹیموں نے کچن کا معائنہ کیا۔