Sunday, June 14, 2026 | 27 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • آگ کی افواہ کے بعد ٹرین سے لگائی چھلانگ، دوسری ٹرین سے کچل کر4 مسافرہلاک

آگ کی افواہ کے بعد ٹرین سے لگائی چھلانگ، دوسری ٹرین سے کچل کر4 مسافرہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 14, 2026 IST

آگ کی افواہ کے بعد ٹرین سے لگائی چھلانگ، دوسری ٹرین سے کچل کر4 مسافرہلاک
مدھیہ پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کھجاراہو-اْدے پور ٹرین میں موبائل فون پھٹنے اور آگ لگنے کی افواہ کے سبب چار لوگوں کی جان چلی گئی۔ مسافر   آگ کی زد میں آنے کے خوف سے زنجیر کھینچ کر ٹرین سے چھلانگ لگائی اور سائیڈ ٹریک پر چلتی ٹرین کی زد میں آکر ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ہیتم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جو مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع اور راجستھان کے دھول پور کے درمیان واقع ہے۔
 
ریلوے حکام کی طرف سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر یہ افواہ پھیلی تھی کہ کھجاراہو-ادے پور انٹرسٹی ایکسپریس میں سفر کرنے والے ایک شخص کا موبائل فون پھٹ گیا ہے۔ بہت سے مسافر یہ سوچ کر گھبرا گئے کہ دھماکے سے ٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ اسی دوران ایک مسافر نے الارم کی زنجیر کھینچی۔ جس کی وجہ سے ٹرین درمیان میں رک گئی۔
 
بہت سے مسافر، جو پہلے ہی آگ لگنے سے خوفزدہ تھے، ٹرین کے رکنے کے ساتھ ہی بنا سوچے،سمجھےٹرین سے کود پڑے۔اورسائیڈ ٹریک پر  ڈوڑنے لگے۔ تاہم، اسی وقت آگرہ سے مورینا  جا  نے والی فیروز پور-سیوانی پاتال کوٹ ایکسپریس سائیڈ ٹریک پر چل  رہی تھی ۔ اس کی زد میں   مسافر آگئے۔اس حادثے میں آفرین (35)، اس کا چار سالہ بیٹا اسد خان، آگرہ ضلع کے روسکتہ سے تعلق رکھنے والی شکنتلا (60) اور راجستھان کے بھکنیر ضلع کی ویرما دیوی (60) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
 
اطلاع ملنے پر ریلوے حکام، آر پی ایف، جی آر پی اور مقامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔محکمہ ریلوے نے اس واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے انکشاف کیا کہ حادثے کا سبب بننے والے حالات، موبائل پھٹنے کی افواہ کیسے پھیلی اور زنجیر کس نے کھینچی، اس کی مکمل تحقیقات کی گئی ہیں۔