Saturday, July 05, 2025 | 10, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد ایرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے پانچ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

حیدرآباد ایرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے پانچ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 02, 2025 IST     

image
 حیدرآباد کے بین الاقوامی ہوئی اڈے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد میں خراب موسم کی وجہ سے حکام نے مختلف مقامات سے یہاں پہنچنے والی پانچ پروازوں کو رات کے وقت دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ تاہم  عہدیداروں نے مزید کہا کہ اب ایر پورٹ پر آپریشن  معمول پرآگیا ہے۔
 
حکام نے بتایا کہ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موسم خراب  ہونے کی وجہ سے لکھنؤ، کولکتہ، ممبئی اور جے پور سے آنے والی پروازوں کو منگل کی رات قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے رن وے پر بصارت کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔

 کونسی  فلائیٹس کا رْخ موڑدیا گیا

 بنگالورو سے آنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 638،  کو پڑوسی ریاست  آندھرا پردیش کے وجے واڑہ گناورم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔
کولکتہ-حیدرآباد انڈیگو کی پرواز 6E 6528 کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے بنگالورو کی طرف موڑ دیا گیا۔
لکھنؤ-حیدرآباد انڈیگو کی پرواز 6E 6166 کو بھی خراب موسم کی وجہ سے بنگالورو کی طرف موڑ دیا گیا۔ 
جے پور سے آنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 471 کو بھی بنگالورو کی طرف موڑ دیا گیا۔
 ممبئی سے آنے والی انڈیگو کی ایک اور پرواز (6E 5326) کو بھی بنگالورو کی طرف موڑ دیا گیا۔
 
ایرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام پروازیں بعد میں حیدرآباد ایرپورٹ پر واپس اتر گئیں۔ موسمی حالات میں بہتری کے بعد بدھ کو آپریشن معمول پر آگیا۔
 
 

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش

 واضح رہے کہ گریٹرحیدرآباد کے کچھ حصوں اورآس پاس کے اضلاع میں منگل کی رات سے بارش ہو رہی ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے بدھ کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ شہر میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بارش کی پیش گوئی

آئی ایم ڈی نے کہا کہ بارش کے نتیجے میں سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ اس نے بدھ کو تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تلنگانہ کے  اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچیریال، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو اور بھدرادری کتہ گوڑیم کے مختلف  مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے ان اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔