حیدرآباد کے لال بہادراسٹیڈیم میں کانگریس کی، سماجک نیائے سمرابھیری ریلی منعقد ہوئی۔ اس ریلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے اور تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت کئی لیڈروں نےشرکت کی۔ریلی سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نےخطاب کیا۔ انھوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اصولوں میں سوشلسٹ اور سیکولرزم جیسے الفاظ تو موجود ہیں۔مگر عمل میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئینی اقدار کے تحفظ کی اشد ضرورت ہے، اور کانگریس پارٹی اس ضمن میں جدوجہد کے لیے پرعزم ہے۔
42 غیرملکی دورے۔ منی پور سے دوری
کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 42 غیر ملکی دورے کیے، لیکن ملک کے اندر منی پور جیسی حساس ریاست کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی،۔جہاں مہینوں سے بدامنی جاری ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وزیراعظم نے منی پور جانے سے کیوں گریز کیا؟۔
تلنگانہ ملک بھر کیلئے مثالی
کانگریس پارٹی کی جانب سے سماجی انصاف کی لڑائی پروگرام کے دوران تلنگانہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ ریڈی نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہم پر تنقید کرتے ہوے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈرس متحد نہیں رہتے۔ جب ہم متحد رہے تو اپوزیشن کے لیڈروں نے کہا کہ فلاحی اسکیمات پرعمل کرنا بہت مشکل ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور حکومت بننے کے 18 مہینے کے تمام فلاحی اسکیموں پرعمل آوری کی ہے۔ آج تلنگانہ ملک بھر کیلئے مثالی ریاست بن گئی ہے۔
بی جے پی پر سخت تنقید
تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹرملو بھٹی وکرامارکا نےسماجی انصاف کی لڑائی کے پروگرام سے خطاب کیا۔ انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ آج دستور کو بدلنے کی بات کی جارہی ہے ۔ یہ دستور صرف ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ملک کے لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ آج دستور کو لے کر بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتیں کئی طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ دستور بابائے قوم مہاتما گاندھی۔ باباصاحب امبیڈکرو دیگر کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جس کے ذریعہ آج سماج کے کمزور اور پچھڑے ہوے طبقات کو بھی انصاف مل رہا ہے۔
روشیا کے مجسمے کی نقاب کشائی
حیدرآباد کے لکڑی پل پرمتحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی کے روشیا کے مجسمے کی نقاب کشائی عمل میں لا ئی گئی۔ اس تقریب میں کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھر گے۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی ۔ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرا مارکا۔ ریاسی وزیر سریدھر بابو۔ ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ اور کانگریس کے دیگر قا ئدین۔ اور سابق وزیراعلی کے روشیا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

کارکنوں کویکجہتی اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا
اس سے پہلے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آج حیدرآباد گاندھی بھون، میں منعقدہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے توسیعی اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اتحاد، نظم و ضبط اور سنجیدہ قیادت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اور یہ ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔
11 سالوں سے جاری ایمرجنسی خاموشی کیوں؟
کھڑگے نے زور دیا کہ کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے وعدوں کو پورا کرتی ہے اور اسی بنیاد پر تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکومت صحیح راستے پر گامزن ہے اور پارٹی کارکنان بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر آج سے 50 سال قبل کے ایمرجنسی حالات پر تو بات کرتے ہیں، لیکن گزشتہ 11 سالوں سے ملک میں جاری ایمرجنسی جیسے ماحول پر خاموش ہیں۔