Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ایک انچ زمین کے خاطربھائی بنا بھائی کا جانی دشمن

ایک انچ زمین کے خاطربھائی بنا بھائی کا جانی دشمن

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 19, 2026 IST

ایک انچ  زمین کے خاطربھائی بنا بھائی کا جانی دشمن
بہار کے گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقے سے ایک خوف ناک خبر سامنے آئی ہے۔یہاں  امواں گاؤں میں صرف ایک انچ زمین کے تنازع نے خاندانی جھگڑے کو خوفناک شکل دے دی اور ایک ہی خاندان کے تین افرادشوہر، بیوی اور ان کے ڈھائی سالہ معصوم بیٹےپر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی گئی۔جسکے بعد متاثرین کو فوری طور پر مگدھ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان کی شناخت رانا فلیشور (35 سال)، ان کی بیوی نیلو کماری (28 سال) اور بیٹا وشنو کمار (2.5 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
 
زمینی تنازع نے خطرناک موڑ لے لیا  :
 
ہندوستان نیوز پورٹل کے مطابق :نیلو کماری نے بتایا کہ جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے دیور اور جیٹھانی نے دانستہ طور پر یہ واردات انجام دی۔ نیلو نے کہا:صرف ایک انچ زمین کے لیے میرے شوہر، میرا بچہ اور میں شدید طور پر جھلس گئے۔ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
 
کمره میں پٹرول ڈال کر آگ لگائی  :
 
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کے کمرے میں جیٹھ اور جیٹھانی آئے اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگتے ہی انہوں نے زور زور سے چیخنا شروع کیا، جس پر آس پاس کے لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کسی طرح تینوں کو بچا لیا۔
 
پولیس نے ہسپتال میں بیانات قلم بند کیے  :
 
متاثر رانا فلیشور کے والد رام سیوک شاہ نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے سرکاری ٹیچر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جائیداد کے تنازع  کی وجہ سے اس  خوفناک واردات کو انجام دینے کی کوشش، ان کے بڑے بیٹے مکیش کمار، اس کی بیوی کوسم دیوی اور سالے پنکج کمار نے کی۔
 
انہوں نے بودھ گیا تھانہ میں  تحریری شکایت بھی  درج کرائی ہے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بودھ گیا تھانہ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر متاثرین کے بیانات درج کیے۔ تھانہ انچارج انسپکٹر منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔