Monday, September 29, 2025 | 07, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پانچ سال قید کی سزا، جانیے کیا ہےمعاملہ ؟

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پانچ سال قید کی سزا، جانیے کیا ہےمعاملہ ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 28, 2025 IST

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پانچ سال قید کی سزا، جانیے کیا ہےمعاملہ ؟
فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی کو 2007 کے صدارتی مہم کے لیے لیبیا سے فنڈز حاصل کرنے سے متعلق کیس میں مجرمانہ سازش کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، اور  انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اپنی قید کی تاریخ جاننے کے لیے انہیں 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔یاد رہے کہ 25 ستمبر، جمعرات کو نکولس سارکوزی کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس وقت کے لیبیائی رہنما کرنل معمر قذافی سے 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لاکھوں یورو کی غیر قانونی رقم حاصل کی۔ تا ہم پیرس کی ایک عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو مجرمانہ سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 
 
سرکوزی پر لیبیا کے  قذافی سے رقم لینے کا الزام:
 
عدالت نے تسلیم کیا کہ  لیبیائی حکومت نے انتخابی مہم کے لیے خفیہ فنڈنگ کی۔ یہ وہی حکومت ہے جس پر ایک ہوائی جہاز پر حملے کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی،الزام ہے کہ لیبیا کے حکومت  قذافی نے 2007 کے صدارتی انتخابات کے لیے سرکوزی کو رقم فراہم کی تھی اور سرکوزی نے اس کے بدلے میں عالمی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کا دعویٰ کیا تھا۔
 
واضح رہے کہ اپریل میں،دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی رہنما، مارین لی پین کو پہلے ہی عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ انہیں اپنی پارٹی کے لیے یورپی یونین کے 29 لاکھ یورو (25 لاکھ پاؤنڈ) کے فنڈز کے غبن میں مدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے فوراً بعد، سارکوزی کی سزا کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
 
لیکن تنازع اس بات پر  بھی ہے کہ عدالتوں کی جانب سے کسی سیاسی رہنما کو مجرم قرار دینا حکمراں اور اپوزیشن کے درمیان ایک تنازع کے طور دیکھا جا رہا ہے۔اپوزیشن سیاسی لیڈروں  کی جانب سے اکثر  یہ الزام عائد ہو رہا ہے کہ حکومت کے زیر اثر عدلیہ کا حکم نامہ سامنے آ رہا ہے۔جسے اپوزیشن خود پر ہو رہے حملہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔تاہم، اگر اسے تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو حاکم طبقے کے ارکان کے خلاف دیے گئے فیصلے، دراصل عدلیہ کو دیگر طاقتوں، خاص طور پر ایگزیکٹو سے آزاد کرنے کی تحریک کا حصہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
 
سرکوزی کو جیل کا سامنا یقینی:
 
اگر 70 سالہ سرکوزی فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہیں تو بھی فیصلہ نافذ رہے گا۔ اگر انہیں جیل بھیج دیا گیا تو وہ جدید فرانسیسی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جنہیں قید کیا گیا ہے۔ اس پر 100,000 یورو ($117,000) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور اسے عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔