Thursday, April 17, 2025 | 19, 1446 شوال
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • سابق آئی پی ایس شیودیپ لانڈے نے بنائی پارٹی، نام- 'ہند سینا'،سبھی 243 اسمبلی سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

سابق آئی پی ایس شیودیپ لانڈے نے بنائی پارٹی، نام- 'ہند سینا'،سبھی 243 اسمبلی سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 08, 2025 IST     

image
 سابق آئی پی ایس شیودیپ لانڈے نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے انہوں نے باضابطہ طور پر اپنا نیا پارٹی بنا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے پارٹی کا نام 'ہند سینا' رکھا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے منگل (08 اپریل) کو پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر شیودیپ لانڈے نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بہار میں اسمبلی انتخابات لڑے گی۔
 
سابق آئی پی ایس نے کہا کہ جو لوگ بہار بدلنا چاہتے ہیں یا بہار میں تبدیلی چاہتے ہیں ان سب کا پارٹی میں خیر مقدم ہے۔ خاص کر نوجوان جو بہار میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیوں نے انہیں راجیہ سبھا بھیجنے، چیف منسٹر چہرہ بنانے اور وزیر بنانے کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے ان پارٹیوں کی پیشکش قبول نہیں کی اور ایک نئی پارٹی بنائی۔ اور ان کی پارٹی بہار سبھی 243 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔  
 

ہمارے خون کے ہر قطرے میں ہند ہے:

 
پارٹی کے اعلان کے موقع پر شیودیپ لانڈے نے کہا کہ ہمارے خون کے ہر قطرے میں ہند ہے۔ اسی لیے ہم نے پارٹی کا نام 'ہند سینا' رکھا ہے۔ ہماری پارٹی 'ہندو سینا' کا مقصد مذہب، ذات پات اور ووٹ بینک کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ریاست کو صاف ستھرا نظام فراہم کرنا ہے۔اور انکی پارٹی بھر کے سبھی 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔  
 

19 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دے دیا:

 
آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق آئی پی ایس شیودیپ لانڈے نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ آئی پی ایس افسر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب وہ سیاست میں نظر آئیں گے۔ وہ 2006 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ پورنیہ میں آئی جی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے، انہوں نے 19 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دے دیا، کافی عرصے تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں گے۔
 
117 دنوں کے بعد شیودیپ کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا۔ 13 جنوری 2025 کو صدر دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ اس بارے میں محکمہ داخلہ کی طرف سے 17 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ شیودیپ لانڈے مہاراشٹر کے رہنے والا ہے۔