آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سوارنامکھی ندی میں تیراکی کرنے والے چار لڑکے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ ونگلا پوڈی انیتا نے اس واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران دو لڑکوں کی لاشیں مل چکی ہیں، مزید دو کی تلاش جاری ہے۔
لڑکےتیراکی کےلئے گئے تھے
یہ واقعہ تروپتی دیہی منڈل کے ویدانتا پورم کے قریب پیش آیا۔ جملہ سات لڑکے سوارنامکھی ندی میں تیراکی کرنے گئے تھے اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے چار لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ انیتا نے کہا کہ جیسے ہی انہیں اس معاملے کا علم ہوا، انہوں نے تروپتی کے ایس پی سباراوڈو سے فون پر بات کی اور تفصیلات جانیں۔
لاپتہ بچوں کی تالاش جاری
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام زور و شور سے جاری ہے اور ڈرون کی مدد سے دو افراد کی لاشوں کی شناخت کر کے نکال لی گئی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
3 کومقامی افراد نے بچالیا
دریں اثناء وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے ساتھ دریا میں گرنے والے تین دیگر بچوں کو مقامی لوگوں نے بروقت بچا لیا اور انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔انیتا نے یاد دلایا کہ ریاست بھر میں اس وقت ہو رہی بھاری بارش کی وجہ سے ندیوں، تالابوں اور نہروں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔ انہوں نے لوگوں خصوصاً بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ انتہائی چوکس رہیں اور خطرناک حد تک بہنے والے پانی کے ذرائع کے قریب نہ جانے کی احتیاط کریں۔