Friday, October 24, 2025 | 02, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • جوبلی ہلز ضمنی انتخابات: کانگریس امیدوارنوین یادو کی انتخابی مہم میں وزرا کی شرکت

جوبلی ہلز ضمنی انتخابات: کانگریس امیدوارنوین یادو کی انتخابی مہم میں وزرا کی شرکت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 24, 2025 IST

 جوبلی ہلز ضمنی انتخابات:  کانگریس امیدوارنوین یادو کی انتخابی مہم میں وزرا کی شرکت
جوبلی ہلزاسمبلی حلقہ کی انتخابی مہم میں تیزی آئی ہے۔ کانگریس امیدوار، وی نوین یادو نے جمعہ کو بورا بنڈہ   کےعلاوہ دیگر علاقوں میں انتخابی  مہم چلائی۔ انھوں نے گھرگھر جا کررائے دہندوں سے ملاقات کی۔ جوبلی ہلز حلقہ کی ترقی کےلئے ہاتھ کےنشان کے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس نے جوبلی ہلز کو وقار کا مسئلہ بنایا ہے۔ اس انتخابی مہم میں کانگریس کےوزرا، پونم پربھاکر۔ سیتا اکا، اور دیگر نے حصہ لیا۔ سی ایم ریونت ریڈی بھی نومبر  کےپہلے ہفتہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ کانگریس نےانتخابی تشہیر کے لئے ایک جمبو ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

 ضمنی انتخابات اور منصف ٹی وی 

 انتخابی مہم کی تازہ جان کاری کےلئے منصف ٹی وی کے نمائندے فیلڈ پر ہیں۔ آج منصف ٹی کے نمائندے انوراللہ  غوری نے جوبلی ہلز حلقہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے انتخابی تشہیری مہم کا جائزہ لیا۔ منصف ٹی وی کے نمائندے کانگریس امیدوار بی نوین یادو اور ریاستی وزرا کےساتھ ساتھ عوام سے خاص بات چیت کی۔ نوین یادو نے اپنی انتخابی مہم پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے نوجوان لیڈر کو امیدوار بنایا ہے۔  وزیراعلیٰ کی اس حلقہ پر توجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام رضاکارانہ طور پر کانگریس کا سپورٹ کررہےہیں۔ عوام ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس کی حکمرانی سے خوش ہیں۔ ہمارا، ایجنڈہ علاقہ کی ترقی ہے۔ ہم کوئی جذباتی نعروں سے عوام کی توجہ حاصل نہیں کریں گے۔

 جوبلی ہلز ضمنی انتخابات: نوین یادو کی منصف ٹی وی سےخاص بات چیت

 

 

 بی آرایس کو تلنگانہ وزیرپونم پربھاکر کاچیلنج

 تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ  پونم پربھا کرنےضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار نوین یادو کے حق میں مہم چلائی۔    تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بورہ بنڈہ میں پارٹی حامیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور گھر گھر کانگریس مہم میں حصہ لیا۔ حیدرآباد کے انچارج وزیر نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ عوام کنٹونمنٹ کےطرح  جوبلی ہلز میں بھی کانگریس کےامیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اسمبلی  روانہ کریں گے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس کےدور اقتدار میں حلقہ کے عوام اور مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔  ڈبل بیڈروم، راشن کارڈ نہیں دیئے۔ انھوں نے  بی آرایس سے سوال کیا۔ کیا آپ کی حکومت نے دس سالہ دوراقتدار میں ایک بھی دبل بیڈ روم دیئے ہیں؟  آپ کو عوم سے ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔ انھوں نےعوام کو یقین دہانی کرائی، کہ نوجوان امیدوار کو کامیاب  بنا کر اسمبلی  روانہ کریں۔ عوامی دیرنہ مسائل کو حل کروانا کانگریس حکومت اور ان کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے ریزرویشن معاملے پر  بی جےپی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا الزام  لگایا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ 42 فیصد ریزرویشن ضرور ملےگا۔

  تلنگانہ کوملےگاجلد مسلم وزیر: پونم پربھاکر

 پونم پربھاکرنے کہاکہ  کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے۔ قبرستان کی زمین کا معاملے کوحل کر لیا جائےگا۔ انھوں نے بی آر ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہاکہ دس سال حکومت میں رہنے کے باوجود علاقہ کے عوام کےمسئلہ قبرستان کی زمین  نہیں دی۔ اب بی آرایس،  ایم ایل اے جیت کرقبرستان کی زمین دے پائے گی۔ انھوں نےایک سوال پرکہاکہ جلد ہی تلنگانہ کابینہ میں مسلم نمائندگی ہوگی۔ ایک مسلم لیڈر کو ایم ایل سی بنایا جارہا ہے۔ ایم ایل سی بننے کےبعد مسلم چہرہ کابینہ میں شامل ہونے کی امید ہے۔

 پونم پربھا کر نے منصف ٹی وی سے کئے مزید انکشافات

 

 بی آرایس کا ووٹ بی جےپی کوجائےگا:سیتا اکا

 تلنگانہ کی وزیربرائے بہبودی خواتین اور اطفال، سیتااکا نے پارٹی امیدوار کےحق میں انتخابی مہم چلائی۔ انھوں نےعوام سے فردً  فر دً ملاقات کرکے کانگریس حکومت کی حصولیابیوں واقف کروایا، اور انھوں نے ہینڈ آؤٹ تقسیم کیے جس میں ووٹروں کو چھ ضمانتوں اور مختلف فلاحی اسکیموں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ وزیر نے ووٹروں کو حلقہ میں مجموعی ترقی کا یقین دلانے کی کوشش کی اگر وہ ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار کو  منتخب کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔ مہم چلانے والوں نے چھوٹے دکانداروں پر بھی توجہ مرکوز کی۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ کی  ترقی کےلئے نوین یادو کو کامیاب ہونا چاہئے۔چھ گیارنٹی میں سے چارعمل ہو رہا ہے۔ دو، جلد مکمل ہوں گے۔ تلنگانہ کی وزیر نے کہاکہ بی آرایس کو ووٹ دینا  بی جےپی کےحق میں ووٹ دینے کےبرابر ہے۔

 سیتا اکا نے ایسا کیوں کہا ؟

 

جوبلی ہلزضمنی انتخابات پر ووٹرز کا ردعمل 

  جوبلی ہلزانتخابات پرعوام کےمسائل کیا ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کی منصف ٹی وی کے نمائندے نے 
 

 
 
 واضح رہےکہ جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ 11 نومبر کو ہونے والی ہے، جب کہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔2023 کے انتخابات میں بی آرایس امیدوارگوپی ناتھ نے سابق بھارتی کرکٹ  ٹیم  کے کپتان اور کانگریس کے امیدوار محمد اظہرالدین کو 16,337 ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس مقابلے میں گوپی ناتھ نے 80,549 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اظہر الدین نے 64,212 ووٹ حاصل کیے تھے۔ بی جے پی کے دیپک ریڈی 25,866 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرتھے۔
 
  مجلس کی کانگریس کو حمایت 
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)، کے امیدوار سال 2023 کے انتخابات میں چوتھے نمبر پر رہا، مجلس اس بارالیکشن نہیں لڑ رہی ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی قیادت والی پارٹی نے کانگریس امیدوار  نوین یادوکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
 
 دیگر پارٹیوں کا بھی سپورٹ 
 کانگریس کو دیگر جماعتوں کا بھی سپورٹ حاصل ہے۔ اسمبلی انتخابات 2023 کےدوران کانگریس نےسی پی آئی۔ سی پی ایم اور ٹی جے ایس سے اتحاد کیا تھا۔ اس بار بھی کانگریس نے تینوں پارٹیوں سے مدد مانگی ہے۔ اب دیکھنا  یہ ہوگا یہ عوام کس پارٹی کےامیدوار کو  کامیاب کرکے اسمبلی روانہ کرے ہیں۔