ایران۔اسرائیل امریکہ جنگ کا اثر ملک میں دیکھا جا رہا ہے۔ ایندھن خصوصاًپیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی گیس وغیرہ کی سپلائی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
حیدرآباد میں ایندھن کی قلت کے باعث گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پیٹرول اسٹیشنز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ خاص طور پر بڑے چوراہوں پر واقع اسٹیشن یکے بعد دیگرے بند کیے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہےکہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر سپلائی میں رکاوٹ ہے۔
سوماجی گوڑا، ایس آرر نگر اور دیگر علاقوں کے پٹرول اسٹیشنوں پر 'نو اسٹاک' کے بورڈ نظر آ رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں کئی پٹرول اسٹیشن بھی عارضی طور پر بند ہیں۔ کھلے ہوئے اسٹیشنوں پر گاڑی چلانے والے قطار میں کھڑے دیکھئے گئے۔
پیٹرول اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں جنگ سے پہلے کریڈٹ دیتی تھیں لیکن حال ہی میں نہیں دے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ پیٹرول اور ڈیزل کا نیا اسٹاک چاہتے ہیں تو آپ کو پیشگی ادائیگی کرنے پر ہی ملے گا۔
دریں اثنا، معلوم ہوا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بارے میں ایران کے مثبت ہونے کا بھی امکان ہے۔