Thursday, February 19, 2026 | 01 رمضان 1447
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں چینی روبوٹک ڈاگ پر تنازعہ

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں چینی روبوٹک ڈاگ پر تنازعہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 19, 2026 IST

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں چینی روبوٹک ڈاگ پر تنازعہ
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026کے دوران گالگوٹیاس یونیورسٹی ایک تنازعے کی وجہ سے خبروں میں آ گئی۔ اب یونیورسٹی کو معاملے پر معذرت کرنی پڑی ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کنفیوژن پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ اسٹال پر موجود ایک نمائندہ مکمل طور پر باخبر نہیں تھا۔منتظمین نے یونیورسٹی سے ایکسپو میں لگایا گیا اسٹال خالی کرنے کو کہا دراصل چین میں تیار کردہ روبوٹک ڈاگ کی نمائش پر سوالات اٹھے۔
 
آئی ٹی سکریٹری ایس کرشنن نے واضح کیا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ نمائش کے منتظمین ایسی اشیاء پیش کریں جو ان کی اپنی اختراع نہ ہوں۔ دوسری جانب یونیورسٹی کی پروفیسر نیہا سنگھ نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کیا اور کہا  تھاکہ اسٹال خالی کرنے سے متعلق اب تک کوئی باضابطہ ہدایت موصول نہیں ہوئی۔ اسی سلسلے میں رجسٹرار نتن کمار گور کو گول مول باتوں سے وضاحت دینی پڑی ہے۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر راگنی نائک نے اے آئی سمٹ میں بدنظمی اور تنازعے پر تنقید کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور تحقیق کی کمی کا الزام عائد کیا۔
 
اے آئی فار آل  ری امیجیننگ گلوبل کوآپریشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم Rishi Sunak نے کہا ہے کہ بھارت مصنوعی ذہانت  کے شعبے میں عالمی قیادت حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اے آئی کانفرنس کے اس اہم سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رشی سونک نے بھارت کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں، نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس باصلاحیت انجینئرز، مضبوط اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور وسیع ڈیجیٹل انفراسٹرکچر موجود ہے، جو اسے اے آئی میں آگے لے جا سکتا ہے۔