Thursday, December 25, 2025 | 05, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے سادھو سنتوں پر لاٹھی چارج کروایا، ممتا بنرجی پر گری راج سنگھ کا الزام

مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے سادھو سنتوں پر لاٹھی چارج کروایا، ممتا بنرجی پر گری راج سنگھ کا الزام

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 25, 2025 IST

 مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے سادھو سنتوں پر لاٹھی چارج کروایا، ممتا بنرجی پر گری راج سنگھ کا الزام
بنگلہ دیش میں دیپو داس نامی ایک نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستان کے لوگوں میں غصہ بڑھا اور کئی ریاستوں میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی سلسلے میں مغربی بنگال میں ہندووادی تنظیموں کے لوگوں اور سادھو سنتوں نے بھی احتجاج کیا۔ اس دوران مغربی بنگال کی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہو گیا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ اس واقعے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر خوب حملے کر رہے ہیں۔
 
بھارتیہ جنتا پارٹی کے متنازع رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مغربی بنگال کی پولیس کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر طاقت کے استعمال پر تیز ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سیدھے طور پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بنگلہ دیشیوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ گری راج سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل 23 دسمبر کو بنگال میں ممتا حکومت نے جس طرح سادھوؤں، سنتوں اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا، اس سے ایسا لگا جیسے ہم بنگال میں نہیں، بلکہ بنگلہ دیش میں احتجاج کر رہے ہیں۔
 
گری راج سنگھ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں، اسے لے کر مغربی بنگال میں سادھو سنتوں نے احتجاج کیا۔ گری راج سنگھ نے ممتا بنرجی حکومت پر سادھوؤں کو پیٹنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگا کہ ہم بنگال بھارت میں نہیں، بلکہ بنگلہ دیش میں احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ممتا حکومت مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے بنگلہ دیشیوں کی حمایت کر رہی ہے۔
 
واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال میں ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں دیپو داس نامی ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستان کے لوگوں میں غصہ ہے۔ وہیں، مغربی بنگال میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوئے احتجاج میں لاٹھی چارج کے واقعے کے بعد ممتا حکومت سوالات کے گھیرے میں آ گئی ہے۔