Tuesday, October 14, 2025 | 22, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • گوگل کی سرمایہ کاری سے اے پی میں تقریباً دولاکھ ملازمتیں ملنے کا امکان

گوگل کی سرمایہ کاری سے اے پی میں تقریباً دولاکھ ملازمتیں ملنے کا امکان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 14, 2025 IST

گوگل کی سرمایہ کاری سے اے پی میں تقریباً دولاکھ ملازمتیں ملنے کا امکان
اے پی کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے گوگل کلاؤڈ کے سی ای او ،تھامس کورین سے ملاقات کی۔ دہلی میں منعقدہ اس میٹنگ میں مرکزی وزراء نرملا سیتارامن، اشونی وشنو، رام موہن نائیڈو۔ریاستی وزیر نارا لوکیش اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آندھرا پردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم میں 1 گیگا واٹ ہائپر اسکیل ڈیٹا سنٹر کے قیام کیلئے گوگل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ گوگل اس پروجیکٹ کے ذریعے تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو ویزاگ کو، اے آئی، سٹی میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھے گا۔یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے کمپنی ایشیا میں قائم کر رہی ہے۔ 
 
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کیا خیر مقدم:
 
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے گوگل کے ساتھ اے پی حکومت کے ایم او یو پر کہاکہ اس اہم پیش رفت کا سہرا چیف منسٹر نارا چندرابابو نائیڈو، آئی ٹی منسٹر لوکیش کی کوششوں اور وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو جاتاہے۔ اس سرمایہ کاری سےایک لاکھ 88ہزار  ملازمتیں پیدا ہونے اور ریاست کے جی ڈی پی میں سالانہ 11,000 کروڑ سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیٹا سنٹر، جو اسٹریٹجک طور پر وشاکھاپٹنم میں واقع ہے، ایک ٹیکنالوجی لیڈر کے طورپر ہندوستان کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا اور اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ذریعہ بہتر حکمرانی کو آسان بنائے گا۔ 
 
امیزون کے پروڈکٹ اینڈ بزنس  ہیڈ نے کیا کہا؟
 
امیزون کے پروڈکٹ اینڈ بزنس  ہیڈ سمیر لالوانی نے امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2025 سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سمیر لالوانی نے کہاکہ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا آن لائن شاپنگ ایونٹ جو 22 ستمبر کو جی ایس ٹی کے نئے رہنما خطوط کے مطابق شروع ہوا تھا۔ فیسٹیول نے پہلے دو دنوں میں 38 کروڑ سے زیادہ صارفین کے دورے دیکھے اور پہلے چار دنوں میں صارفین کیلئے قیمتوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی جسے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت داری نے 260 کروڑ سے زیادہ کی اضافی بچت کی پیشکش کی۔ 
 
انہوں نے کہاکہ ایمیزون مختلف قیمت پوائنٹس اور برانڈز میں 20 کروڑ سے زیادہ آئٹمز پیش کرتا ہے جو ملک بھر میں صارفین کی خدمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کو نمایاں ترقی والے خطوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے  علاقائی فروخت میں 4 گنا اضافہ اور نئے صارفین میں 4-5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سمیر لالوانی نے مزید کہاکہ  ایمیزون ناقص معیار کی مصنوعات کی فروخت  کو روکنے اور اس سے نمٹنے کیلئے بھی کئی ایک اقدامات کررہا ہے۔