• News
  • »
  • قومی
  • »
  • فون پرغیرمطلوب تجارتی پیغامات: حکومت کا 1.83 لاکھ ٹیلی کام وسائل پرکریک ڈاؤن

فون پرغیرمطلوب تجارتی پیغامات: حکومت کا 1.83 لاکھ ٹیلی کام وسائل پرکریک ڈاؤن

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 04, 2026 IST

فون پرغیرمطلوب تجارتی پیغامات: حکومت کا 1.83 لاکھ ٹیلی کام وسائل پرکریک ڈاؤن
حکومت نے منگل کو بتایا کہ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (Q1 FY27) کے دوران غیر مطلوب تجارتی پیغامات (Unsolicited Commercial Communications - UCC) کے خلاف کاروائی کے تحت 1 لاکھ 83 ہزار ٹیلی کام وسائل کے خلاف ایکشن لیا گیا، جبکہ 263 بھیجنے والوں (Senders) کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔
 
وزارت مواصلات کے مطابق کارروائی کئی سطحوں پر کی گئی، جن میں آؤٹ گوئنگ سروس بند کرنا، طویل مدتی کنکشن منقطع کرنا، تمام ٹیلی کام آپریٹروں میں بھیجنے والوں کو بلیک لسٹ کرنا اور ایس ایم ایس ہیڈرز کو بلاک کرنا شامل ہے، تاکہ بار بار قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔وزارت نے بتایا کہ Q1 FY27 کے دوران ملک کے ٹیلی کام نیٹ ورک سے 730.82 ارب کالیں کی گئیں، جبکہ UCC سے متعلق 10.85 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، جو اوسطاً ہر 10 لاکھ کالوں پر تقریباً 1.5 شکایات بنتی ہیں۔وزارت کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کی DND ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا تناسب 89 فیصد رہا۔
 
حکومت نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اسپام شناختی نظام نے 24.43 ارب مشتبہ اسپام کالز اور ایس ایم ایس کی نشاندہی کی، جس سے صارفین کو ایسے پیغامات کو نظر انداز کرنے یا احتیاط کے ساتھ قبول کرنے کا اختیار ملا۔وزارت کے مطابق مشتبہ بھیجنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع ہونے کے ایک ہفتے کے اندر 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد وارننگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے۔
 
صارفین TRAI DND ایپ، اپنے ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کی ایپ یا ویب سائٹ، یا 1909 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی ڈو ناٹ ڈسٹرب (DND) ترجیحات رجسٹر یا تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں سے آنے والی تشہیری کالز اور پیغامات کو بلاک یا وصول کرنے کا انتخاب کر سکیں۔وزارت نے کہا کہ 1.12 ارب سے زائد موبائل صارفین نے ابھی تک DND کے لیے کوئی ترجیح درج نہیں کرائی، جس کی وجہ سے وہ رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز اور بھیجنے والوں کی تمام تجارتی مواصلات وصول کر سکتے ہیں۔
 
وزارت کے مطابق رجسٹرڈ DND ترجیحات کی بدولت 1.48 ارب تشہیری کالز اور 7.30 ارب تشہیری ایس ایم ایس کامیابی سے بلاک کیے گئے، جبکہ 13.16 ارب تشہیری کالز اور 248.06 ارب تجارتی ایس ایم ایس رجسٹرڈ مواصلاتی چینلز کے ذریعے بھیجے گئے۔TRAI نے تشہیری کالوں کے لیے  نمبر سیریز متعارف کرائی ہے تاکہ صارفین انہیں آسانی سے پہچان سکیں۔ ان نمبروں سے کی جانے والی کالیں صارف کی DND ترجیحات کے مطابق پہلے سے تصدیق کی جاتی ہیں، جس کے بعد صارف انہیں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
 
اسی طرح 1600 نمبر سیریز بینکنگ، مالیاتی خدمات، انشورنس شعبے اور حکومت سے شہریوں تک (Government-to-Citizen) سروس اور ٹرانزیکشن سے متعلق کالوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔