Thursday, July 24, 2025 | 29, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • گجرات اے ٹی ایس نے القاعدہ کے چارمشتبہ کارکنوں کو پکڑ نے کا کیا دعویٰ

گجرات اے ٹی ایس نے القاعدہ کے چارمشتبہ کارکنوں کو پکڑ نے کا کیا دعویٰ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 23, 2025 IST     

image
گجرات اے ٹی ایس نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کےالزام میں  چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان 4 افراد میں سے2 کا تعلق گجرات سے  ہے اور، جب کہ ایک د ہلی اور  ایک  نوئیڈا سے ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے احمد آباد، نئی دہلی اور اتر پردیش میں کئے گئے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم القاعدہ ان برصغیر ہند (Al-Qaeda in the Indian subcontinent) سے منسلک چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 
ملزمین مبینہ طور پر واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ممنوعہ تنظیم میں بھرتی کر رہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ چاروں افراد القاعدہ کے بنیاد پرست نظریات سے جڑے ہوئے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بعض مشتبہ ایپلی کیشنز کے ذریعے اس کی تشہیر میں سرگرم تھے۔
 
اطلاعات کے مطابق ملزمین واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو انتہا پسند گروپوں میں شامل کر رہے تھے۔ گجرات اے ٹی ایس کی ٹیموں نے ان پلیٹ فارمز سے مجرمانہ چیٹس برآمد کیے تھے، جنہوں نے کچھ وقت کے لیے مشتبہ افراد کو پہلے ہی ریڈار پر رکھا تھا۔ مسلسل نگرانی کے بعد، گجرات اے ٹی ایس نے ایک آپریشن شروع کیا اور  بدھ کو   چار افراد کو  دہشت گرد سرگرمیوں  میں ملوث ہونے کے الزام میں  گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
گجرات اے ٹی ایس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ چاروں کافی عرصے سے القاعدہ کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر آن لائن گروپس میں شمولیت اختیار کی اور ہینڈلرز کے ساتھ باقاعدہ رابطہ قائم کیا، انتہا پسندانہ خیالات کا اشتراک اور پھیلاؤ کیا۔ نگرانی کی ٹیموں نے ان کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا اور پایا کہ وہ گجرات سے متعلق پیش رفت پر بھی بات کر رہے ہیں، جو بالآخر ان کی گرفتاری کا باعث بنی۔