حیدرآباد میں غیرقانونی قبضوں اور تعمیرات پرحائیڈرا کی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی( حائیڈرا) نے شہرکےمضافاتی علاقہ پیرزادی گوڑہ اور بوڈوپل میں غیرقانونی قبضوں پر کاروائی کی۔ حکام نے شمشان گھاٹوں پر تعمیر شدہ غیرقانونی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔
حکام نے ضلع میڑچل ملکاجگری کے پیرزادی گوڑا میونسپلٹی کے تحت بھتاپور میں غیر قانونی تعمیرات پر کاروائی کی ۔ حکام کا کہنا ہےکہ بھتاپور کے شمشان گھاٹ کی کچھ زمین پر قبضہ کر لیا۔ سروے نمبر 1 اور 12 میں شمشان گھاٹوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی فروخت گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے، مقامی لوگوں نے حائیڈرا سے اس کی شکایت کی ہے۔ شکایت ملنے کے بعد حائیڈرا کا عملہ موقعے پر پہنچا اور جمعرات کی صبح مسماری کا کام شروع کیا۔ اس موقع پر پولیس اورحائیڈرا کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات تھے۔
دریں اثنا،حائیڈرا چیف رنگاناتھ نے بدھ کی دوپہر بوڈوپل اور پیرزادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن کا دورہ کیاتھا۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ جس پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تاہم انہدامی کاروائی کے متاثرین نے مسماری سے روک دیا۔اس موقع پر علاقہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی دیکھی گئی۔
శ్మశానవాటికలో అక్రమ లేఔట్
— HYDRAA (@Comm_HYDRAA) May 22, 2025
కరోనా సమయంలో కబ్జాల పర్వం
పునాదులతో పాటు ప్రహరీలను తొలగించిన హైడ్రా
🔶 మేడ్చల్ మల్కాజిగిరి జిల్లా మేడిపల్లి మండలం, ఫిర్జాదిగూడ మున్సిపాలిటీ పరిధిలోని కంచ పర్వతాపూర్ గ్రామం శ్మశాన వాటికలో వెలిసిన అక్రమ లే ఔట్ను, కట్టడాలను… pic.twitter.com/MFkhM2PIwt
متاثرین نے حائیڈرا اور سی ایم ریونت ریڈی کے خلاف نعرے لگائے۔متاثرین نے حکام کی کاروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے آکر غریبوں پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکلنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دینے کی اپیل کی گئی ۔ لیکن حکام نے انھیں نظر انداز کر دیا اور انھیں بے گھر کر دیا۔ متاثرین نے حکومت کی کاروائی پر تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ حکام کی کاروائی کو جانبدارانہ قرار دیا۔