سفر حج کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔حج 2026 کیلئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع ہوئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے درخواست فارم (HAFs) جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست 2025 تک بڑھا دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ خواہشمند عازمین حج کو درخواست کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق، وہ تمام افراد جو درست مشین ریڈایبل بھارتی بین الاقوامی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔ جو 7 اگست 2025 یا اس سے قبل جاری ہوا ہو اور 31 دسمبر 2026 تک کارآمد ہو — وہ حج 2026 کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
درخواست گزار حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ [www.hajcommittee.gov.in](http://www.hajcommittee.gov.in) یا اینڈرائیڈ موبائل ایپ "حج سہولت (HAJ SUVIDHA)" کے ذریعے ہی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔کمیٹی نے درخواست دہندگان سے پرزور اپیل کی ہے کہ فارم بھرنے سے قبل وہ حج پالیسی اور رہنما اصولوں کو بغور مطالعہ کریں، جو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
رہنما خطوط میں حج کے مراحل، انتخاب کے معیار، اخراجات، ویکسینیشن اور دیگر اہم معلومات شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے درخواست دیتے ہیں، اور حج کمیٹی آف انڈیا ان درخواستوں کی جانچ کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے حجاج کا انتخاب کرتی ہے۔مزید معلومات یا مدد کے لیے قریبی حج کمیٹی دفاتر یا ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
اے پی کےعا زمین حج کے لئے وجئے وا ڑہ میں ایمبارکیشن
ادھرآندھرا پردیش حج کمیٹی کے رکن سوری منصور علی خان نے کہا کہ اے پی کےعازمین حج کے لئے وجئے وا ڑہ میں ایمبارکیشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجئے وا ڑہ سے حج کے لئے جانے والےعازمین حج کے لیے ایک لاکھ روپے حکومت کی جانب دئے جا ئیں گے۔ حج 2026 کے لیے حکومت نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ سوری منصور علی خان نے ایمبریکیشن پوائنٹ قائم کرنے کے اقدام پر وزیراعلیٰ چندرا بابو نا ئیڈو۔ اور وزیر اقلیتی بہبود این ایم ڈی فاروق اور وزیر صنعت ٹی جی بھرت سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کو دا خل کرنے کی تاریخ میں بھی سات اگسٹ تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے استفادہ حاصل کرنے عا زمین حج پر زور دیا۔