Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کاآپریشن سندورپر طنزیہ تبصرہ، جانئے اس پاکستانی اداکارہ نے کیا کہا ؟

ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کاآپریشن سندورپر طنزیہ تبصرہ، جانئے اس پاکستانی اداکارہ نے کیا کہا ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 07, 2025 IST     

image
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے ذریعہ ہوئے دہشتگردی کا جواب  ' آپریشن سندور ' کے نام سےدیا ہے ۔جموں و کشمیر کے پہلگام میں بزدلانہ حملے کے جواب میں، ہندوستان کی تینوں فوجوں نے مل کر 7 مئی کی رات گئے آپریشن سندور  کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ فوج کی اس بہادری سے ملک بھر میں خوشی کا ماحول ہے اور لوگ بھارتی فوج کو جئے ہند فوج کہہ رہے ہیں۔ آپریشن سندور  کے بعد  ملک  کی  ہر برادری  فوج کو سلامی دے رہی ہیں۔ تاہم بھارت کے اس  آپریشن پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  نے کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت کے آپریشن سندورپر غصے کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ماہرہ نے اپنے غصے کا اظہار اپنی انسٹاگرام سٹوری پر  کی۔شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے مصنفہ فاطمہ بھٹو کی سابقہ ​​پوسٹ دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ 'بزدلی' ہے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور عقل عطا فرمائے، آمین۔
 

اداکارہ ہانیہ عامر کا طنزیہ تبصرہ :

ٹی وی 9 بھارت کے مطابق،ماہرہ کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بھارت کے اس آپریشن سندور پر اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعہ طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ہانیہ  نے ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ میرے پاس فی الحال کوئی فینسی الفاظ نہیں ہیں۔ میرے پاس صرف غصہ، درد اور زخمی دل ہے۔ ایک بچہ کی جان چلی گئی، خاندان ٹوٹ گئے، اور کس لیے؟ اس طرح آپ کسی کی حفاظت نہیں کرتے۔ یہ سراسر ظلم ہے۔ آپ معصوم لوگوں پر بم گراسے حکمت عملی  نہیں کہہ سکتے ہیں۔ یہ طاقت نہیں  بزدلی ہے۔ ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں۔
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس میں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کے علاوہ فواد خان اور علی ظفر کا نام بھی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کے آپریشن سندھ میں 17 دہشت گرد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج نے 7 مئی دیر رات 1.30 سے ​​2.30 کے درمیان احمد پور شرقیہ، مریدکے، بجیراکوٹلی اور فیصل آباد سمیت 9 مقامات پر حملہ کیا۔ جیش اور لشکر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام کی وادیوں میں گھوم رہے 27 بے گناہ ہندوستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو غم گین کر دیا تھا۔