Thursday, March 12, 2026 | 22 رمضان 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • سپریم کورٹ نے پارٹی انحراف معاملے پرسماعت بند کردی،10 ایم ایلز کو راحت

سپریم کورٹ نے پارٹی انحراف معاملے پرسماعت بند کردی،10 ایم ایلز کو راحت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 12, 2026 IST

سپریم کورٹ نے پارٹی انحراف معاملے پرسماعت بند کردی،10 ایم ایلز کو راحت
  •  تلنگانہ: پارٹی انحراف کیس سپریم کورٹ میں بند 
  • سپریم کورٹ نے اسپیکر کے فیصلے کے بعد کیا اعلان 
  •  اسپیکر نے تمام درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔ایڈوکیٹ
  •  ایک دن پہلے ہی تلنگانہ اسپیکرنے سنیا تھا فیصلہ
  •  تمام 10 ایم ایل ایز کی نااہلی کی عرضیاں کی خارج 
 
سپریم کورٹ نے تلنگانہ میں سیاسی ہلچل پیدا کرنے والے معاملے پارٹی انحراف پر اپنی سماعت مکمل کر لی ہے۔ جسٹس سنجے کرول کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد  کمار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر پہلے ہی حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔
 
سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے بنچ کو بتایا کہ اسپیکر نے انحراف پر دائر تمام 10عرضیوں کو پہلے ہی نمٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے فیصلہ دیا ہے کہ 10 ایم ایل ایز نے پارٹیاں نہیں بدلی ہیں۔ بنچ، جس نے سنگھوی کے دلائل پر غور کیا، حکم دیا کہ اسپیکر کے فیصلے کی کاپیاں دو دن کے اندر شکایت کنندگان کو فراہم کی جائیں۔ اسپیکر کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ نے ان درخواستوں پر سماعت کو بند قرار دے دیا۔
 
 واضح رہےکہ تلنگانہ اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے چند ماہ بعد، سال 2024 میں مبینہ طور پر  کانگریس سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے تمام 10 بی آر ایس ایم ایل ایز کی نااہلی کی درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔دسمبر 2025 میں، اسپیکر نے پانچ ایم ایل اے - تیلم وینکٹ راؤ، بنڈلا کرشنا موہن ریڈی، ٹی پرکاش گوڑ،گڈیم مہیپال ریڈی، اور اریکاپوڑی گاندھی کی نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے 15 جنوری کو پوچارم سرینواس ریڈی اور کالے یادایا کی نااہلی کی درخواستوں کو خارج کردیا تھا۔4 فروری کو اسپیکر نے بی آر ایس ایم ایل اے سنجے کمار کی نااہلی کی عرضی کو خارج کردیا۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے بدھ کے روز 2 بی آر ایس ایم ایل ایزکی نااہلی کی درخواستوں کو خارج کردیا۔
 
تمام معاملات میں، اسپیکر نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار اس بات کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے کہ ایم ایل ایز کانگریس سے منحرف ہو گئے، یہ واضح کرتے ہوئے کہ انسداد انحراف ایکٹ لاگو نہیں کیا جا سکتا۔