Tuesday, April 28, 2026 | 10 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • صحت
  • »
  • پروگرام ہیلتھ اور ہم:“الرجی اور دمہ” کیا ہے؟

پروگرام ہیلتھ اور ہم:“الرجی اور دمہ” کیا ہے؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 28, 2026 IST

پروگرام ہیلتھ اور ہم:“الرجی اور دمہ” کیا ہے؟
منصف ٹی وی کے خصوصی پروگرام “ہیلتھ اینڈ ہم” میں آج ایک اہم طبی موضوع پر گفتگو کی گئی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر وویک وردھن ویرپنی، کنسلٹنٹ کلینیکل اینڈ انٹروینشنل پلمونولوجسٹ، الرجسٹ اور سلیپ ڈس آرڈر اسپیشلسٹ (SWASA ہسپتال، نارائن گوڑہ، حیدرآباد) نے شرکت کی۔
 
اس ایپی سوڈ کا موضوع “الرجی اور دمہ (Allergy Asthma)” تھا، جس پر ڈاکٹر وویک نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ بیماری کیا ہے، کیسے لاحق ہوتی ہے اور اس کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔
 
ڈاکٹر وویک کے مطابق الرجی اور دمہ ایک ایسا مرض ہے جو سانس کی نالیوں کو متاثر کرتا ہے، اور یہ مختلف الرجی پیدا کرنے والے عوامل جیسے گرد، دھواں، آلودگی، موسم کی تبدیلی یا مخصوص غذاؤں کی وجہ سے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، سینے میں جکڑن، کھانسی اور گھرگھراہٹ شامل ہیں۔
 
پروگرام میں علاج کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر وویک نے بتایا کہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے اس بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ادویات، احتیاطی تدابیر اور الرجی سے بچاؤ کے اقدامات اس کے مؤثر علاج کا حصہ ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھیں، دھول اور دھوئیں سے بچیں اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق علاج جاری رکھیں تاکہ بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
 
یہ پروگرام ناظرین کے لیے معلوماتی ثابت ہوا، جس میں عوام کو الرجی اور دمہ سے متعلق اہم آگاہی فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کی مکمل ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتےہیں۔