Saturday, March 07, 2026 | 17 رمضان 1447
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران میں شدید بمباری:1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ،کشیدگی میں اضافہ

ایران میں شدید بمباری:1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ،کشیدگی میں اضافہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 05, 2026 IST

ایران میں شدید بمباری:1 ہزار سے زائد  افراد ہلاک ،کشیدگی میں اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پانچویں دن میں داخل ہو گئی ہے ۔بیتی رات  تہران میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری اس تنازع میں شدت کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں ۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکے سنے گئے، جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام کو ایرانی میزائلوں کے حملوں کے خلاف فعال کر دیا گیا تھا۔
 
رپورٹس کے مطابق اب تک ایران میں تقریباً1 ہزار سے زائد  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایک ڈرون حملے میں امریکی فوج کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ان رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے جنہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشین سمجھا جا رہا تھا اور وہ امریکی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
 
اسکے علاوہ ایران کے بوکان  شہر میں شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے فوری طور پر علاقے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کچھ املاک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ مقامی حکام نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات اپنانے اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔