• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش نے مچائی تباہی،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد کی موت، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ

جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش نے مچائی تباہی،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد کی موت، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 20, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ کو بچا لیا گیا۔ ہفتہ کی رات سے ضلع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ رامبن ضلع میں بادل پھٹنے اور سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ دو ہوٹلوں، دکانوں اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نیشنل ہائیوےکئی مقامات پر بند ہے۔
 

آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک:

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ ہفتہ کی شام ریاسی ضلع کی ارناس تحصیل کے ڈوگہ کے قریب چنتو گلی میں بادل پھٹ گیا اور اس دوران آسمان سے بجلی بھی گری۔ اس واقعے میں 60 سالہ عبدالرشید اور 25 سالہ شہناز بیگم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں ریاسی کی بھومگ تحصیل کے لمسورہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ اس واقعہ میں ایک اور خاتون گلزار بیگم (55) زخمی ہوگئیں۔ وہ بھی لمسورہ گاؤں کی رہنے والی ہے۔ افسر نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
 

40 بھیڑیں اور بکریاں بھی مر گئیں:

بادل پھٹنے کے بعد آسمانی بجلی گرنے سےقریب 40 بکریاں اور بھیڑیں بھی مر گئیں۔ بادل پھٹنے کے بعد پورا علاقہ زیر آب آ گیا۔ ریاسی ضلع میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر طویل ٹریفک جام ہے۔
 

گھروں کو نقصان پہنچا:

شدید بارشوں کے باعث نالے میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور اچانک سیلاب آ گیا۔ چناب پل دھرم کنڈ کے قریب سیلابی پانی گاؤں میں داخل ہوگیا۔ بادل پھٹنے سے دس مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ 25 سے 30 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقے میں پھنسے تقریباً 90 سے 100 لوگوں کو دھرم کنڈ پولس نے بحفاظت نکال لیا ہے۔وہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جموں سری نگر نیشنل ہائیوے پر کئی مقامات پر سڑک بند ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس جی روڈ/مغل روڈ/سنتھن روڈ بھی بند ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور سڑکیں صاف نہیں ہو جاتیں تب تک سفر نہ کریں۔