Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد :مہدی پٹنم بس حادثہ،آر ٹی سی بس میں لگی آگ، مسافر محفوظ

حیدرآباد :مہدی پٹنم بس حادثہ،آر ٹی سی بس میں لگی آگ، مسافر محفوظ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 26, 2025 IST     

image
شہر حیدراباد کے مصروف ترین علاقے مہدی پٹنم بس اسٹینڈ پر آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آر ٹی سی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سنسنی پھیل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس اسٹارٹ نہ ہونے پر ڈرائیور مرمت کر رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث تیز شعلے بھڑک اٹھے۔ لمحوں میں دھواں اور آگ کی لپٹیں اوپر اٹھنے لگیں جس سے اطراف میں کھڑے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ ڈرائیور نے نہایت ہوشیاری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور قریب موجود لوگوں کو دور ہٹایا۔
 
آگ پر قابو پالیا گیا:
 
 فائر انجن فوری موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی افراد کے  مطابق بسوں کی باقاعدہ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی حکام گاڑیوں کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیں تاکہ مسافروں کی جانیں خطرے میں نہ پڑیں۔

پولیس نے ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا :
 
شہر حیدرآباد کے خیریت آباد مہا گنیش تہوار کے موقع پر پولیس نے ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ 27 اگست کو گنیش تہوار کے پس منظر میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں رواں ماہ کی 27 تاریخ سے 6 ستمبر تک کل دس دنوں کیلئے نافذ العمل ہوں گی۔حکام کا اندازہ ہے کہ میلے کے دوران خیرت آباد، شاداں کالج، پرانا سیف آباد پولیس اسٹیشن، منٹ کمپاؤنڈ اور نیکلس روٹری جیسے علاقوں میں بھاری ٹریفک کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کیلئے متبادل راستوں سے سفر کریں۔ 
 

بائک سوار کی موت :
 
 چھتیس گڑھ کے ضلع  رائے گڑھ میں نامعلوم پک اپ کی زد میں آکر ایک بائک سوار کی موت ہوگئی۔ ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین نے کہا کہ دو شخص کو ٹکر لگی،ان میں سے ایک کی دائیں ٹانگ، بائیں گھٹنے، دائیں ہاتھ پر چوٹ آئی۔ اس کے دوست امیت کمار مانجھی کے سر، کندھے اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں لالنگا سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔