Thursday, July 10, 2025 | 15, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • امریکہ کے گرین کاؤنٹی روڈ ایکسیڈنٹ: ایک خاندان کے 4افراد کی دردناک موت

امریکہ کے گرین کاؤنٹی روڈ ایکسیڈنٹ: ایک خاندان کے 4افراد کی دردناک موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 09, 2025 IST     

image
 امریکہ کے گرین کاؤنٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے خاندان کی دردناک موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں میاں بیوی دونوں سافٹ ویئر جوڑے اور ان کے بچے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ متاثرہ خاندان  کی شناخت کیلئے صرف ان کے دانت اور ہڈیاں رہ گئی۔ 6 جوالائی کو امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثے کے بعد شہر کے کومپلی اور الوال علاقوں میں مہلوکین کے اہل خانہ مجسمہ غم بنے ہوئے ہیں۔ علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔
 
 بتایا جا رہا ہےکہ کومپلی کی این سی ایل نارتھ کالونی کے روی اور انیتا  کو ایک بیٹی تیجسوینی اور ایک بیٹا آکاش ہے۔ آکاش بھی امریکہ میں رہتا ہے۔ الوال کی جوپیٹر کالونی کے ایک جوڑے پشوپتی ناتھ اور گریجا کا ایک بیٹا سری وینکٹ اور ایک بیٹی دیپیکا ہے۔ سری وینکٹ نے 2012 میں کومپلی میں نارتھ این سی ایل کے روی اور انیتا کی بیٹی تیجسوینی سے شادی کی۔  اس سافٹ ویئر جوڑے کا ایک 9 سالہ بیٹا، سدھارتھ  ہے۔ جوچوتھی جماعت میں پڑھتا ہے۔ جب کہ ان کی 7 سالہ بیٹی مرودا  دوسری جماعت میں پڑھتی ہے۔ سری وینکٹ اور تیجسوینی نے ایک سال قبل امریکہ کے ڈیلاس میں ایک مکان خریدا اور وہیں رہ رہے ہیں۔
 
سری وینکٹ کی بہن دیپیکا اٹلانٹا میں رہتی ہیں۔ تیجسوینی کا چھوٹا بھائی ناگاراجو بھی اٹلانٹا میں رہتا ہے۔ دونوں خاندانوں کے گھر ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ وہ ایک ہفتے کی چھٹی  اپنوں میں گزارنے کیلئے خوشی خوشی روانہ ہو گئے۔ وہ پہلے بھی دو تین بار گاڑی میں  سفر کر چکے تھے۔ چھٹیوں سےواپسی کےدوران  6 جولائی کی رات، سری وینکٹ، اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ، ایک کار میں   ڈیلاس  کیلئےروانہ ہوئے۔ راستے میں، گرین کاؤنٹی میں ہفتہ کی آدھی رات کو ایک منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثہ میں کار شعلہ پوش ہوگئی ۔  کار میں سوار چاروں افراد زندہ جل گئے۔ انھیں اپنی جان  بچانے اور کار سے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔
 
اسی دوران بتایا گیا ہے کہ جس ٹرک نے کار کو ٹکر ماری وہ لاپرواہی سے چل رہی تھی۔  منی ٹرک راونگ سائیڈ سے آ رہی تھیں۔اور اس ٹرک  پر مقامی لوگوں  کی جانب سے پولیس کو 10 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ چونکہ کار مکمل طور پرجل چکی تھی، متوفی کی ہڈیاں اور دانت فرانزک معائنے کے لیے بھیجے گئے اور ڈی این اے کے نمونے لیے گئے۔ اگروہ دس منٹ  پہلے  ہوٹل  پہنچ گئے ہوتے  تو  حادثہ پیش نہیں آتا۔ اس حادثہ  نے  اہل خانہ کو شدید غم  کا سامنا کرنا پڑا۔ مقتولین کے لواحقین کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس 24 گھنٹے میں والدین کو دانت اور ہڈیاں دے گی۔