• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد میٹرو ریل کے مسافرین کے لئے اچھی خبر۔ حکام نے کیا ٹکٹ کرایوں پر نظر ثانی کا اعلان

حیدرآباد میٹرو ریل کے مسافرین کے لئے اچھی خبر۔ حکام نے کیا ٹکٹ کرایوں پر نظر ثانی کا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammad Imran Hussain | Last Updated: May 20, 2025 IST     

image
 حیدرآباد میٹرو ریل کے حکام نے حال ہی میں بڑھے ہوئے ٹکٹ کرایوں پر نظر ثانی کرنے کے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میٹرو ریل کے نئے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرے گی۔ ایچ  ایم آر مسافروں کو راحت   کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ایچ ایم  آر ، کا فیصلہ کرایوں میں اضافے کے بعد مسافروں کے اعتراضات کےبعد آیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے حکام کے مطابق، اس کمی کا مقصد شہر بھر میں روزانہ میٹرو استعمال کرنے والوں پر پڑنے والےاضافی  مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
 
نظرثانی شدہ کرایوں کا اطلاق 24 مئی سے ہو گا۔ میٹرو  ٹرین    پر انحصار کرنے والے روزانہ ہزاروں مسافروں کو کرایہ کےاس ایڈجسٹمنٹ سے فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
اس سے پہلے، کرایہ کا نظرثانی شدہ ڈھانچہ 17 مئی کو نافذ ہوا تھا۔ کم از کم کرایہ 10روپئے  سے بڑھا کر 12روپئے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 60 روپئےسے بڑھا کر 75 روپئے کر دیا گیا تھا۔  کم از کم 2 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کی سطح پر 16 روپے کا اضافہ ہوا، جیسا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے آپریٹر لارسن اینڈ ٹوبرو (L&T) نے اعلان کیا ہے۔
 
 
تاہم، مسافروں کے تاثرات پر غور کرنے کے بعد، حیدرآباد میٹرو ریل انتظامیہ نے اب اس اضافے کے 10 فیصد کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بہت سے مسافروں نے رول بیک پر راحت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر دفتر جانے والے، طلباء،  میٹرو پر انحصار کرتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ماہرین نے بھی آپریشنل اخراجات اور عوام کی برداشت دونوں سے نمٹنے کے لیے ایک متوازن نقطہ نظر کے طور پر فیصلے کی تعریف کی ہے۔