• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اتر پردیش: گونڈا میں عقیدت مندوں سے بھری بولیرو کار نہر میں گر گئی، 11 لوگوں کی موت

اتر پردیش: گونڈا میں عقیدت مندوں سے بھری بولیرو کار نہر میں گر گئی، 11 لوگوں کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 03, 2025 IST     

image
اتر پردیش کے گونڈا میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تمام لوگ بولیرو کار میں پرتھوی ناتھ مندر جا رہے تھے ۔لیکن اٹیا ٹھوک تھانہ علاقے میں پہنچنے کے بعد بولیرو نہر میں گر گئی۔ حادثے کے وقت کار میں کل 15 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 11 کی موت ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی اہلکار موقع پر روانہ ہوگئے۔ ڈی ایم کے ساتھ ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ نہر سے چار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے سبھی موتی گنج جا رہے تھے۔ لاشوں کو  اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔ پولیس اب حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 
کیسے پیش آیا یہ حادثہ؟
 
ایتیاٹھوک پولیس اسٹیشن کے انچارج کے جی راؤ نے بتایا کہ موتی گنج تھانہ کے سہاگاؤں کے رہنے والے پرہلاد گپتا ایک بولیرو میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ پرتھوی ناتھ مندر کے درشن کرنے جارہے تھے۔ بولیرو نے کنٹرول کھو دیا اور پارسرائے الاول دیوریا روڈ پر ریہرا گاؤں میں سریو نہر کے پل کے قریب نہر میں گر گئی۔ پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ کار میں 15 افراد سوار تھے۔ کار کو نہر سے نکالنے کے بعد 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 4 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
 
سی ایم یوگی نے غم کا کیااظہار:
 
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، "ضلع گونڈہ میں ہونے والے بدقسمت حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔