Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • سعودی عرب میں حیدرآبادی خاتون نے تین بچوں کو قتل کردیا، خودکشی کی کوشش

سعودی عرب میں حیدرآبادی خاتون نے تین بچوں کو قتل کردیا، خودکشی کی کوشش

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 27, 2025 IST     

image
 
ایک حیدرآبادی خاتون نے منگل کو سعودی عرب کے الخبر شہر میں مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کی شناخت سیدہ حمیرا امرین کے طور پرہوئی ہے۔ جو کہ محمدی لائنز، ٹولی چوکی، حیدرآباد کی رہنے والی ہے۔ خاتون  نے مبینہ طور پر اپنے جڑواں بیٹوں 7 سالہ صادق احمد اور عادل احمد اور اس کے چھوٹے بیٹے 3سالہ یوسف احمد کو ان کی رہائش گاہ پر باتھ ٹب میں ڈبو دیا۔
 
 
خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کے شوہر محمد شاہنواز شام کو کام
سے گھر واپس آئے اور بچوں کو مردہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ شاہنواز نے فوراً مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
 
 
خاتون اور اس کے بچے وزٹ ویزا پر سعودی عرب میں تھے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل اور تنہائی کا شکار تھی، جب کہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خاندانی جھگڑے بھی تھے۔ واقعے کے پیچھے اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سعودی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔