England win a thriller 🔥
— ICC (@ICC) July 14, 2025
Agony for India as they fall short by 22 runs.#WTC27 #ENGvIND 📝: https://t.co/0NCkPJdBEk pic.twitter.com/bD1MkrqvjZ
رویندرا جدیجہ نے 181 بال میں 63 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد سراج 30 بال کھیل کر 4 رن بنائے۔ کے ایل راہل نے 39 رن بنائے ۔ اگرچہ باقی ہندوستانی بلے باز ناکام رہے۔ رویندرا جدیجا نے اچھا کھیلا۔ انہوں نے ٹیلنڈرز کے ساتھ ساتھ میچ جیتنے کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا۔ انہوں نے بمراہ کے ساتھ 35 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے ایک ساتھ 131 گیندوں کا سامنا کیا۔ ٹیم انڈیا نے پانچویں دن کے دوسرے سیشن کا آغاز آٹھ وکٹ کے نقصان پر 112 رنز سے کیا۔
چائے کے وقفے کے وقت انہوں نے نو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد جڈیجہ کے ساتھ اننگز کی قیادت کرنے والے بمراہ پویلین پہنچ گئے۔ انہیں اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔ بمراہ نے 54 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے پانچ رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور اسٹارک نے تین ، تین وکٹ لئے۔ سیریز کے مزید دو میچزباقی ہیں۔ ٹیم انڈیا کو سیریز جیتنے کے لئے باقی دونوں میچ کو جیتنا ہوگا۔ انگلینڈ کو سیریز جیتنے کیلئےصرف میچ کو ڈرا کرنا کافی ہے۔