Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی پی ایل 2025 ، پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ،آئی پی ایل میچ رد

آئی پی ایل 2025 ، پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ،آئی پی ایل میچ رد

Reported By: Munsif TV | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: May 09, 2025 IST     

image
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر ٹورنامنٹ کو روک دیا گیا ہے۔اب آج سے آئی پی ایل سیزن 18 کا کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ مرکز اور تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ آج سے کوئی میچ نہیں ہوگا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( BCCI ) نے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے ڈرون حملے کے بعد پنجاب کنگز (PBKS) اور دہلی کیپٹلز (DC) کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔آج رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے درمیان میچ ہونا تھا۔
 

آسٹریلوی حکومت نے بی سی سی آئی سے بھی بات کی:

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھی جمعہ کی صبح ایک بیان میں کہا، ہم پاکستان اور ہندوستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جس میں آسٹریلوی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، بی سی سی آئی اور مقامی حکومتی حکام سے باقاعدہ مشورے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنا شامل ہے۔آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی پاکستان میں کھیلی جا رہی ہے۔
 

پی ایس ایل دبئی منتقل :

نیوز بائٹس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام بھارت کی جانب سے پاکستان پر جوابی حملے میں ایک ڈرون نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد اسٹیڈیم میں شام کو ہونے والا پی ایس ایل کا میچ منسوخ کردیا گیا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر بھی کھیلنے جا رہے تھے ۔جس کے بعد پی سی بی کے صدر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا ٹورنامنٹ دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا ۔
 

آئی پی ایل کی اب تک کی صورتحال کیا ہے؟

آئی پی ایل 2025 میں 58 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور 12 میچ باقی ہیں۔گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے 8 میچ جیتے ہیں اور 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) 8 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب کنگس  تیسرے اور ممبئی انڈینز (MI) 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پلے آف کے لیے ابھی تک کوئی ٹیم فائنل نہیں ہوئی۔آئی پی ایل 2025 کا فائنل 25 مئی کو ہونا تھا۔