Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • صحت
  • »
  • دل کی بیماریوں سے متعلق اہم معلومات

دل کی بیماریوں سے متعلق اہم معلومات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 19, 2026 IST

دل کی بیماریوں  سے متعلق اہم معلومات
منصف ٹی وی کی جانب سے نشر کیے جانے والے خصوصی پروگرام ’’ہیلتھ اور ہم‘‘ میں دل کی سنگین بیماری  سے متعلق  ایک اہم اور معلوماتی موضوع 'کورونری آرٹری ڈیزیز '(Coronary Artery Disease) پر خصوصی گفتگو کی گئی۔جس میں یشودا ہاسپٹل، ملک پیٹ، حیدرآباد کے سینئر انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پون پوددار شریک ہوئے۔ انہوں نے کورونری آرٹری ڈیزیز کی علامات، اسباب، رسک فیکٹرز، تشخیص اور جدید علاج کے طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
 
پروگرام کے دوران درج ذیل اہم سوالات پر بات کی گئی:
 
کورونری آرٹری ڈیزیز کیا ہے؟اس بیماری کی علامات کیا ہوتی ہیں؟کن عوامل کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوتی ہے؟اس کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟علاج کے کون کون سے جدید طریقے دستیاب ہیں؟اینجیو پلاسٹی اور اسٹین ٹنگ میں استعمال ہونے والی جدید تکنیکیں IVUS اور OCT کیا ہیں؟مریضوں کے لیے مناسب غذا اور ورزش کا کیا طریقہ ہونا چاہیے؟
 
تفصیلی جانکاری کے لیے ویڈیو دیکھیں:
 

 
 جدید علاج اور ٹیکنالوجی:
 
ڈاکٹر پون پوددار نے بتایا کہ اینجیو پلاسٹی اور اسٹین ٹنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید تکنیکیں IVUS اور OCT دل کی شریانوں کی درست جانچ میں مدد دیتی ہیں، جس سے علاج زیادہ محفوظ اور مؤثر ہو جاتا ہے۔
 
 متوازن غذا اور ورزش کی اہمیت:
 
پروگرام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کورونری آرٹری ڈیزیز کے مریضوں کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، وزن پر قابو اور ذہنی دباؤ میں کمی بے حد ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
 
 بروقت تشخیص سے زندگی محفوظ:
 
پروگرام کے دوران  دل کی بیماری سے متعلق گہرائی اور سنجیدگی سے تبصرہ کیا گیا۔جس میں ماہر نے زور دیا کہ بروقت تشخیص، درست علاج اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے دل کی سنگین بیماری پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہیں ۔ناظرین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں اور دل کی صحت کو ترجیح دیں۔
 
منصف ٹی وی کا  یہ خاص پروگرام ’’ہیلتھ اور ہم‘‘ صحت سے متعلق اہم موضوعات پر ماہرین کے ذریعہ ، رہنمائی فراہم کرتا ہے اور عوام میں صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔