Wednesday, February 18, 2026 | 01, 1447 رمضان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • جیل میں قید عمران خان کی بگڑتی صحت پر سابق کپتانوں کی آواز بلند

جیل میں قید عمران خان کی بگڑتی صحت پر سابق کپتانوں کی آواز بلند

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 18, 2026 IST

جیل میں قید عمران خان کی بگڑتی صحت پر سابق کپتانوں کی آواز بلند
پاکستان کو 1992 میں عالمی کپ چمپئن بنانے والے سابق کپتان عمران خان اس وقت جیل میں بند ہیں اور وہ کئی امراض میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، بلکہ وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت مبینہ طور پر انھیں پریشان کر رہی ہے اور 2023 سے ہی وہ جیل میں بند ہیں۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی طبیعت اس وقت بہت خراب ہے۔  ایسے میں ان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے آواز بلند کی ہے۔ ان 14 سابق کپتانوں میں ہندوستان کے کپل دیو اور سنیل گواسکر کا نام بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ان کپتانوں نے  مطالبہ کیا کہ  عمران خان کو معیاری علاج فراہم کیا جائے۔انھیں  بین الاقوامی پیمانوں کے تحت انسانی اور باوقار قید دی جائے اور غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کا موقع دیا جائے۔
 
 پاکستان کے سابق کرکٹر عمران خان کے علاج پر سابق کرکٹر سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ انھیں  امید ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہو جائے گی، اوران کا صحیح علاج ہو گا۔ سورو گنگولی نے کہاکہ عمران خان،  پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لے گئے ہیں۔
 
دنیا بھر کے سابق کرکٹرز نے عمران خان کے لئے لکھا خط 
 
دنیا بھر کے سابق کرکٹرز نے مل کر جیل میں قید سابق وزیرِاعظم اور 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کے ساتھ “درست اور انسانی سلوک” کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق کرکٹرز نے پاکستانی حکومت سے فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
 
آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی Greg Chappell کی تائید سے جاری ہونے والی اس پٹیشن میں پاکستان کے سابق کپتان کی بگڑتی صحت اور قانونی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ اپیل پاکستان کے وزیرِاعظم Shehbaz Sharif کو لکھی گئی ہے، جو روایتی بھارت-پاکستان دشمنی سے کہیں آگے کی بات کرتی ہے۔ دستخط کرنے والے سابق کرکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی اپیل سیاسی ہم آہنگی کے بجائے “کھیل کے جذبے اور عام انسانیت” کی بنیاد پر ہے۔
 
سنیل گواسکر نے اپنے دیرینہ حریف اور دوست کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ان کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ بہت افسوسناک ہے۔ ہم اُس وقت سے دوست ہیں جب وہ واروکشائر کے لیے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ہم صرف میدان میں حریف نہیں تھے۔
 
سابق کپتانوں کے بیان میں کیا لکھا گیا
 
“ہم، اپنی اپنی قومی کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان کی حیثیت سے دستخط کنندگان، پاکستان کے معروف سابق کپتان اور عالمی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عمران خان کے ساتھ مبینہ سلوک اور جیل کی حالت پر گہری تشویش کے ساتھ یہ خط لکھ رہے ہیں۔“کھیل میں عمران خان کی خدمات کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ بطور کپتان انہوں نے پاکستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح دلائی۔ یہ کامیابی مہارت، حوصلے، قیادت اور کھیل کے جذبے پر مبنی تھی، جس نے سرحدوں کے پار نسلوں کو متاثر کیا۔