Saturday, December 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • انڈر19ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی

انڈر19ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 19, 2025 IST

انڈر19ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی
انڈر19 ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی اپنے حریفوں کو خوفزدہ کرنے والی ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔ جمعہ 19 دسمبر 2025 کو دبئی میں ہو ئے انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل بارش سے متاثر رہا۔ ٹیم انڈیانے شروع میں اپنے مخالف ٹیم کو کم  اسکور تک محدود رکھا، بعد میں ڈک ورتھ لوئس (DLS) سسٹم کے مطابق ہدف کو کم کرکے 18 اوورز تک پہنچا دیا۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باوجود ایرون جارج (ناٹ آؤٹ 58) اور ویہان ملہوترا (ناٹ آؤٹ 61) نے نصف سنچریاں بنا کر 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔ 

انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت

بھارت ناقابل شکست انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں داخل ہو گیا۔ انہوں نے جمعہ کو آئی سی سی اکیڈمی میں سری لنکا کو سیمی فائنل میں آرام سے شکست دی۔ ابتدا میں ہینیل پٹیل (2-31) اور کنشک چوہان (2-36) نے سری لنکا کو ایک معمولی سکور تک محدود کر دیا۔ اگرچہ ان دونوں کی مضبوطی کی وجہ سے ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، کپتان ویمن دنسارا (32) اور چمیکا ہیناتھیگالا (42) کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ بعد ازاں بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے مطابق میچ کو 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

پلیئرآف دی میچ

 بھارت کے ویہان ملہوترا کو پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ویہان نے صرف 45 گیندوں میں تیز رفتار 61 رنز بنائے۔ اور ناٹ آوٹ رہے۔  ان کے شاندار بلے بازی    نے میچ کا  نتیجہ بھارت کےحق میں  کر دیا ۔ ایرون جارن نے  بھی 58 رنز بنائے۔ اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا ۔
 
بلے باز/باؤلر    رنز/وکٹیں ٹیم
ویہان ملہوترا 61 رنز * (49 گیندیں) انڈیا
 ایرون جارج 58 رنز * (49 گیندیں) انڈیا
چمیکا ہیناٹی گالا 42 رنز (38 گیندیں) سری لنکا
ہینیل پٹیل 31 رنز کے عوض 2 وکٹیں انڈیا
کنشک چوہان 36 رنز کے عوض 2 وکٹیں انڈیا

 فائنل میں بھارت اور پاکستان

بھارت اور پاکستان کے درمیان فائنل21 دسمبر 2025 بروز اتوار دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں  کھیلا جائےگا۔دبئی کے سیونز اسٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بارش کے باعث 27 اوورز تک محدود کیے گئے میچ میں پاکستانی باؤلرز نے عبدالسبحان کی شاندار چار وکٹوں کی مدد سے بنگلہ دیش کو صرف 121 رنز پر سمیٹ دیا۔
 
122 کے معمولی سے تعاقب میں، شاہین نے 16.3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا، سمیر منہاس نے 57 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ پاکستان اب اس ٹورنامنٹ میں دوسری بار بھارت سے مقابلہ کرے گا، اس بار فائنل میں اتوار 21 دسمبر کو آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔