انڈیا اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا آغاز2 اکتو بر سے ہوا ہے انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، پہلےٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت کے تیز گیند باز محمد سراج اور بمراہ نے اپنی گیند بازی سے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن پرقہر ڈھایا۔ احمد آباد پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم صرف 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں بھار ت کی ٹیم پہلےدن کا کھیل ختم ہونےتک 2 وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنائے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کےتیز گیند باز وں محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا، سراج نے چار وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ کو تین وکٹ ملے۔
محمد سراج نے مچائی تباہی
انگلینڈ ٹور میں اپنی گیند بازی سے دھوم مچانے والے محمد سراج نے احمد آباد ٹیسٹ میچ کےپہلے دن تباہی مچاتے ہوئے چار وکٹ حاصل کئے۔ انھوں نے ویسٹ کو انڈیز کو پے درپے جھٹکے دے کربیک فٹ پردھکیل دیا۔ محمد سراج نے تیج نارائن چندرپاؤل، برینڈن کنگ اور ایلک ایتھنزے کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی صفوں میں کھلبلی مچا دی۔
محمد سراج نے 14 اوور بولنگ کئے جس میں تین میڈن ،40 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ ادھر بمراہ نے14 اوور میں تین وکٹ لئے کر 42 رنز دے اور3 میڈن اوور کئے۔ کلدیپ یادو نے چھ اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ وشنگ ٹن سندر تین اوور میں نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مہمان ٹیم 44اوور ایک بال میں 162 رنز بنا کر آل اوٹ ہو گئی۔
Innings Break and that's Tea on Day 1 of the 1st Test.
— BCCI (@BCCI) October 2, 2025
Kuldeep Yadav picks up the final wicket as West Indies is all out for 162 runs.
Scorecard - https://t.co/Dhl7RtjvWY #INDvWI #1stTEST #TeamIndia @IDFCfirstbank pic.twitter.com/n8WmaUC1OJ
مہمان ٹیم کو سنبھل نہیں پائی
ویسٹ انڈیز کی شروعات ٹھیک نہیں رہی ۔ مہمان ٹیم کا پہلا وکٹ 12 رن پر گرا۔ بیس رن پر دوسرا وکٹ گرا۔ اور لگاتار وکٹوں کے سلسلہ جاری رہا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سےکیمپ بل نے آٹھ رنز،ٹی چندر پال صفر، ایلک ایتھینز12 ،برینڈن کنگ13،روسٹن چیس24،شائی ہوپ26،جسٹن گریوزسب سے زیادہ 32 رن،کھری پیئر11،جومل واریکن8 جوہن لین ا،جیڈن سیلز6 رنز بنائے۔ اضافی رنز21 رہے۔ویسٹ انڈیز کے162 رنز میں کوئی بھی کھلاڑی چھکا نہیں لگا پایا۔
انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون
انڈیا الیون:
یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھرسن، شبمن گل (c)، دھرو جوریل (wk)، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، نتیش کمار ریڈی، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔
ویسٹ انڈیزالیون:
ٹیگینرائن چندرپال، جان کیمبل، ایلک اتھانازے، برینڈن کنگ، شائی ہوپ (wk)، روسٹن چیس (c)، جسٹن گریویز، جومل واریکن، کھری پیئر، جان لین، جیڈن سیلز شامل ہیں۔
شبمن گل کی کپتانی میں پہلی ہوم سیریز
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی تیسٹ سیریز کا پہلا میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سات سال بعد بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار سال 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا ۔ بھارت نے سیریز صفر۔2سے جیتی تھی ۔شبمن گل کی کپتانی میں گھریلو سرزمین پر یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ ان کی کپتانی میں گل کی پہلی سیریز میں بھارت نے انگلینڈ کے دورے پر شاندار کار مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز 2۔2سے ڈرا کر دی۔ بھارت اس سیریز کو صفر2سے جیت کر ورلڈ تیسٹ چمپئین شپ کے لئےکوالیفائی کرنے کی کوشش کرےگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 10اکتوبر سے14 تک دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
بھارت، ویسٹ انڈیز آمنے سامنے
بھارت،ویسٹ انڈیزا ور ویسٹ انڈیز کےدرمیان سال 1948سے 2023 کےدرمیان 100 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔ جس میں بھار نے 23 میچز جیتے۔ ویسٹ انڈیز نے30 میں کامیابی حاصل کی۔47 میچ ڈرا ہوئے۔ بھارت میں دو نوں ٹیموں کےدرمیان 47 میچ کھیلے جا چکےہیں۔ بھارت نے ہوم گراونڈ میں 13 میچ جیتےہیں۔ ویسٹ انڈیز نے14 جیتے۔20 میچ ڈرا ہو چکےہیں۔ ویسٹ انڈیز نے سال 2002سے بھار کےخلاف کوئی میچ نہین جیتا ہے۔
بھارت کی پہلی ایننگ
ویسٹ انڈیز کی پہلی ایننگ کےجواب میں بھارت کی اچھی شروعات کی۔ جیسوال اور کے ایل راہل نے پہلی وکٹ کےلئے68 رنزجوڑے۔ جیسوال نے 54 گیند میں 36 رنز بنا کر جیڈن سیلز کا شکار ہوئے۔ جبکہ کےایل راہل 114 گیندوں میں 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ ان کےساتھ کپتان شبمن گل 18 رن بنا کر کھیل رہےہیں۔ سائی سدرشن 19 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔
بھارت 121رنز پیچھے
بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 38 اوور میں 2 وکٹ کھو کر 121 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے ایک وکٹ اور روسٹن نے ایک وکٹ لی۔ بھارت پہلی ایننگ میں ویسٹ انڈیز سے 41 رنز پیچھے ہے۔