Sunday, June 01, 2025 | 05, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ہند-پاک کشیدگی: امرتسر کے لیے ریڈ الرٹ جاری، ضلعی انتظامیہ کو گھروں کے اندر رہنے کا حکم

ہند-پاک کشیدگی: امرتسر کے لیے ریڈ الرٹ جاری، ضلعی انتظامیہ کو گھروں کے اندر رہنے کا حکم

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 11, 2025 IST     

image
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ صرف 3 گھنٹے بعد توڑ دیا۔ رات کے وقت، جموں و کشمیر کے نگروٹا میں ایک فوجی اڈے پر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ حملے کی خبر آئی ۔اسی طرح اکھنور، راجوری اور آر ایس پورہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امرتسر ضلع انتظامیہ نے اتوار کی صبح ریڈ الرٹ جاری کیا اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا۔
 

امرتسر کے ضلع کلکٹر نے حکم کیا جاری :

امرتسر کے ضلع کلکٹر کی طرف سے صبح 4.30 بجے جاری کردہ حکم میں کہا گیا،ہم فی الحال ریڈ الرٹ پر ہیں۔ انتہائی احتیاط برتیں اور براہ کرم لائٹس بند کرکے اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔ براہ کرم سڑک، بالکونی یا چھت پر نہ جائیں۔ اور گھبرائیں نہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہم کب معمول کے تحت حالات کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔اس الرٹ کے بعد پورے امرتسر میں بلیک آؤٹ کر دیاگیا۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 

بلیک آؤٹ صبح 5:30 بجے ختم ہوا:

پہلے ریڈ الرٹ کے بعد امرتسر میں صبح ساڑھے پانچ بجے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی تاہم ریڈ الرٹ جاری رکھا گیا ہے۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہم نے بجلی کی سپلائی بحال کر دی ہے لیکن ریڈ الرٹ ابھی بھی جاری ہے۔ سائرن ریڈ الرٹ کا اشارہ دے گا۔ براہ کرم اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔ جب ہمیں گرین سگنل ملے گا، ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ براہ کرم تعمیل کو یقینی بنائیں اور گھبرائیں نہیں۔
 

کئی شہروں میں حالات معمول پر ہیں:

تاہم پنجاب کے پٹھان کوٹ میں حالات معمول پر بتائے جا رہے ہیں۔ رات کے دوران کسی ڈرون، فائرنگ یا گولہ باری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ساتھ ہی فیروز پور میں بھی حالات نارمل بتائے جا رہے ہیں۔یہاں بھی رات کے دوران کسی ڈرون یا میزائل حملے یا فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسی طرح پونچھ، راجوری، جموں اور اکھنور میں بھی حالات معمول پر ہیں۔ یہاں بھی کسی حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 

جنگ بندی معاہدہ:

یاد رہے کہ ہندوستان  اور پاکستان نے کل شام 5 بجے سے فائر بندی کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان کل  سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر مذاکرات ہوئے۔جن میں جنگ بندی کے اصولوں پر اتفاق کیا گیا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے اجتناب کریں گے۔فارین سکریٹری وکرم مسری نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں جانکاری دی ۔