Thursday, January 22, 2026 | 03, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ہند۔امریکہ تجارتی معاہدہ پر جلد ہوں گے دستخط

ہند۔امریکہ تجارتی معاہدہ پر جلد ہوں گے دستخط

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 22, 2026 IST

ہند۔امریکہ تجارتی معاہدہ پر جلد ہوں گے دستخط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ہندوستانی وزیرعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔ مودی کو عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان کے ساتھ جلد ہی ایک مضبوط تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ بڑے معاہدے پر دستخط کریں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کچھ حساس ہوگئے ہیں۔ اس پس منظر میں ہندوستان امریکہ تجارتی مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔
 
امریکہ خاص طور پر زراعت اور ڈیری کے شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کا خواہاں ہے لیکن مرکزی حکومت کا خیال ہے کہ اس سے کسانوں اور ملک کی دیہی معیشت پر منفی اثر پڑے گا جو زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔ چونکہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال فروری میں تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس پر انہوں نے کہاکہ وہ ایک معاہدے کے قریب ہیں۔
 
وہیں ڈاوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں جھارکھنڈ کی شرکت، فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں ترقی کے موضوع پر مبنی ہے۔ اس پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ متوازن ماحولیاتی نظام کے ساتھ ترقی بھی ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے نوجوان نسل کو ذہن میں رکھتے ہوئے مستقبل کے منصوبے بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اپنے ڈاوس دورے کے بعد ہیمنت سورین عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے برطانیہ کا بھی سفر کریں گے۔
 
گرین لینڈ  معاملہ پر ٹرمپ نے رخ کیا تبدیل:
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر یورپی ممالک پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک سمیت کسی بھی یورپی ملک پر مزید محصولات عائد نہیں کریں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر گرین لینڈ کے حوالے سے ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ یورپ پر معاشی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کارروائی نہیں کریں گے۔
 
 ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ اس سے کچھ عرصہ قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں اپنی تقریر میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ گرین لینڈ کو ضم کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ ان کا مقصد گرین لینڈ کا حصول باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں مکمل حقوق، ملکیت اور کنٹرول کے ساتھ گرین لینڈ چاہتا ہوں لیکن مزید کہا کہ وہ اس کے حصول کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔