• News
  • »
  • قومی
  • »
  • بھارت نے ایران کے لیے جاری کی ایڈوائزری ، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

بھارت نے ایران کے لیے جاری کی ایڈوائزری ، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad Mia | Last Updated: Jan 06, 2026 IST

بھارت نے ایران کے لیے جاری کی ایڈوائزری ، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
ایران میں گزشتہ ہفتےسے جاری احتجاج اب تشدد اختیار کر چکا ہے ، جن میں اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر بھارت نے پیر کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے ایران کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس مشورے کے مطابق، شہریوں کو اگلی اطلاع تک ایران کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
 
ایڈوائزری میں کیا کہا گیا ہے؟
 
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود بھارتی شہریوں  کو مناسب احتیاط برتنے، احتجاجی مظاہروں یا ریلیوں والے علاقوں سے دور رہنے اور خبروں کے ساتھ ساتھ بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر قریب سے نظر رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں رہائشی ویزہ پر مقیم بھارتی شہریوں کو بھارتی سفارتخانے میں لازمی طور پر رجسٹریشن کرانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
 
ایران میں حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں:
 
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کی تنظیم HRAI کے مطابق، ایران میں ایک ہفتے سے جاری انتشار کے دوران 990 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں احتجاج پھیلنے سے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ایران کے بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور قومی کرنسی میں سنگین گراوٹ کی وجہ سے ملک کے 78 شہروں اور 222 مقامات پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں۔