وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک نکسل ازم اور ماؤنواز دہشت گردی سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔ اس بار ماؤنواز دہشت گردی سے پاک علاقوں میں دیوالی کی تقریبات اور بھی زیادہ متحرک ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ پچاس ،55 سالوں میں ہم نے ایسی دیوالی نہیں دیکھی ہے .لیکن اب اسے دیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری محنت رنگ لائے گی۔ پی ایم مودی نے مزید کہاکہ اس بار وہاں بھی خوشیوں کے چراغ جلیں گے۔
دہلی میں میڈیا گروپ کے ایک پروگرام میں، پی ایم مودی نے کہاکہ میں آپ کے سامنے ایک موضوع اٹھانا چاہتا ہوں جو نہ صرف ملک کی سلامتی کیلئے اہم ہے بلکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل سے بھی جڑا ہوا ہے۔ یہ موضوع نکسل ازم ہے۔ کانگریس کے دور میں نکسل ازم غالب تھا، ہماری حکومت نے اسے ختم کرنے کا کام کیا ہے۔
امت شاہ نے ڈیڈ لائن طےکی:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 31 مارچ 2026 تک نکسلواد کو ختم کرنے کی بات کہی ہے۔داخلہ امیت شاہ نے کہا، یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ چھتیس گڑھ کے ابوجھمد اور شمالی بستر، جو کبھی دہشت گردی کے گڑھ تھے، آج نکسلی تشدد سے مکمل طور پر آزاد ہیں۔اب جنوبی بستر میں صرف چند نکسلائیٹس رہ گئے ہیں، جنہیں ہماری سیکورٹی فورسز جلد ہی ختم کر دیں گی۔پچھلے دو دنوں بائیں بازو کے کل 258 انتہا پسندوں نے تشدد کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔
نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاعزم :امت شاہ
رپورٹس کے مطابق جنوری 2024 میں چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک 2100 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، 1785 کو گرفتار کیا گیا ہے، اور 477 کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔امیت شاہ نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا، ’’یہ 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ نکسلیوں کے خلاف ہماری پالیسی واضح ہے؛ جو لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں ان کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، لیکن جو لوگ ہتھیار اٹھاتے رہیں گے انہیں ہماری سیکورٹی فورسز کی طرف سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں تمام نکسلیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ہتھیار چھوڑ دیں اور مرکزی دھارے میں واپس آئیں۔
ملک میں نکسل سے متاثرہ اضلاع کی کم ہوتی ہوئی تعداد :
ملک بھر کے 38 اضلاع میں کبھی نکسلائیٹس سرگرم تھے۔ آج یہ تعداد گھٹ کر صرف 6 رہ گئی ہے۔ اس کا سہرا نکسل مخالف آپریشنوں کو جاتا ہے۔ 2025 کے آغاز سے ہی سیکورٹی فورسز مسلسل نکسل مخالف آپریشن کر رہی ہیں۔ جنوری اور مارچ کے درمیان تقریباً 125 نکسلائیٹس مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے، ستمبر 2025 تک مختلف علاقوں سے 1,225 نکسلائیٹس نے خودسپردگی کی ہے۔ جب کہ 680 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، 270 مارے گئے ہیں۔