تلنگانہ پولیس اور انڈین پولیس فاؤنڈیشن کے درمیان پولیس ریفارمز پروجیکٹ پر مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس سلسلہ میں ڈی جی پی کے پی آر او نے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کا بنیادی محرک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہے، بنیادی طور پر کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس جیسے فوسل ایندھن کو جلانے سے ہے۔ یہ اخراج ماحول میں گرمی بڑھاتے ہیں جس سے گلوبل وارمنگ ہوتی ہے۔
ఇంటర్నల్ పోలీస్ రీఫార్మ్స్ ప్రాజెక్ట్ కోసం ఇండియన్ పోలీస్ ఫౌండేషన్ తో అవగాహన ఒప్పందం కుదుర్చుకుంది @TelanganaCOPs. సైబరాబాద్ మరియు సంగారెడ్డి పరిధిలోని 30 పోలీస్ స్టేషన్లు ఈ ప్రాజెక్ట్ కింద ఉంటాయి. కార్యక్రమంలో @TelanganaDGP , IPF సభ్యులు మరియు సీనియర్ అధికారులు పాల్గొన్నారు. pic.twitter.com/Ne3K14fvBG
— Telangana Police (@TelanganaCOPs) September 15, 2025
واضح رہے کہ انڈین پولیس فاؤنڈیشن نے اندرونی پولیس اصلاحات کے منصوبے کیلئے ریاست تلنگانہ کے 30 پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کیا ہے۔ ریاست میں اصلاحاتی پروجیکٹ کے نفاذ کیلئے تلنگانہ پولیس ڈپارٹمنٹ اور انڈین پولیس فاؤنڈیشن کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ڈی جی پی پی آر او نے کہاکہ یہ پروجیکٹ ابتدائی طور پر سائبرآباد کمشنریٹ کے 15 پولیس اسٹیشنوں اور سنگاریڈی ضلع کے 15 پولیس اسٹیشنوں کا احاطہ کرے گا۔
اس کے تحت شکایت کنندگان، متاثرین، ملزمین، شہری خدمت کے متلاشیوں، این جی اوز، عدلیہ اور پولیس عہدیداروں کے ساتھ عوامی مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ اہم مسائل کی نشاندہی اور توجہ مرکوز کی جا سکے۔ ان مشاورتوں اور دیگر ریاستوں کے بہترین طریقوں جیسے کہ ای ایف آئی آر، کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف اقدامات اور ایس او پی پر نظرثانی، پولیس کمیشن کی سفارشات اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر ایک جامع دستاویز تیار کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جتیندر نے کہاکہ تلنگانہ نے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام میں پولیس کی شبیہ کو بڑھانے کیلئے ہر ہنگامی صورتحال میں اندرونی پولیس اصلاحات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ دوسری ریاستوں سے اقدامات، بہترین طریقہ کار اور ایس او پی کی سفارشات لائے گا جوکہ تلنگانہ پولیس کی جانب سے پہلے سے شروع کیے گئے مختلف اقدامات میں اضافہ کرے گا۔