Tuesday, January 13, 2026 | 24, 1447 رجب
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران :جاری کشیدگی پر ملالہ یوسف زئی کا تبصرہ،کہا -ایران کا مستقبل ایرانی عوام کو خود طے کرنا چاہیے

ایران :جاری کشیدگی پر ملالہ یوسف زئی کا تبصرہ،کہا -ایران کا مستقبل ایرانی عوام کو خود طے کرنا چاہیے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 13, 2026 IST

ایران :جاری کشیدگی پر ملالہ یوسف زئی کا تبصرہ،کہا -ایران کا مستقبل ایرانی عوام کو خود طے کرنا چاہیے
ایران میں گزشتہ ہفتے سے شدید اور پرتشدد احتجاج جاری ہیں۔ جس میں کئی افراد کی موت اور کئی کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔تاہم  جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ایران کا مستقبل عوام اور خواتین کی شمولیت سے تشکیل پانا چاہیے، بیرونی طاقتیں یا جابرانہ حکومتیں ایرانی عوام کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتیں۔
 
خیال رہے کہ ایران میں جاری کشیدگی قریب تمام 31 صوبوں میں پھیل چکے ہیں ،جو کہ معاشی بحران، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف غم و غصے کا نتیجہ ہے۔ ایرانی حکومت نے ان مظاہروں میں امریکی خفیہ ایجنسی CIA اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ بے گناہ لوگوں کو قتل کروا کر بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔
 
ملالہ یوسفزئی نے کیا کہا:
  
یوسفزئی نے کہا کہ،یہ احتجاج اچانک نہیں ہوئے۔ ایرانی حکومت طویل عرصے سے لڑکیوں اور خواتین کی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کر رہی ہے، خاص طور پر ان کی تعلیم تک رسائی کو محدود کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح، ایرانی لڑکیاں بھی عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی تعلیم میں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں خود اپنے فیصلے کرنا چاہتی ہیں۔
 
'ایران میں خواتین کے خلاف تشدد'
 
ملالہ نے مزید کہا:ایرانی عوام برسوں سے اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ لیکن ان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے، حتیٰ کہ ان کی جانیں بھی خطرے میں ڈال دی جاتی ہیں۔ یہ قوانین صرف اسکولوں تک محدود نہیں ہیں۔ خواتین کو پورے معاشرے میں کئی طرح کے کنٹرول کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
ایرانی خود اپنا مستقبل طے کریں:
 
انہوں نے زور دیا کہ یہ سب کچھ خواتین کو اپنی پسند کی زندگی گزارنے، اپنے فیصلے خود کرنے اور محفوظ محسوس کرنے سے روکتا ہے۔ ایرانی خواتین اور لڑکیاں اب مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان کی آواز سنی جائے اور انہیں اپنا مستقبل خود طے کرنے دیا جائے۔ ملالہ یوسفزئی نے واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کے عوام کے ساتھ ہیں، خاص طور پر لڑکیوں کے ساتھ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کا مستقبل ایرانی عوام کو خود طے کرنا چاہیے، جس میں خواتین اور لڑکیوں کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ کسی بیرونی ملک یا جابر حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔