• News
  • »
  • قومی
  • »
  • بھارت سمیت5 ممالک کو تہران کے ذریعہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

بھارت سمیت5 ممالک کو تہران کے ذریعہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 26, 2026 IST

بھارت سمیت5 ممالک کو تہران کے ذریعہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
ایران نے بھارت ، چین اور روس سمیت متعدد دیگر "دوستانہ ممالک" کو تجارتی جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دی، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے۔ایران کی جانب سے خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان ایک تنگ جہاز رانی والی گلی، جو کہ عالمی تیل اور ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کا تقریباً 20 فیصد ہینڈل کرتی ہے، آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بلاک کرنے کے بعد عالمی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم

مغربی ایشیا ہندوستان کی توانائی کی خریداری کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ اورآبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد اس راستے پر جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی پر پڑ رہا ہے اثر 

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمزسےاب گرنے والے جہازوں کی تعداد کم ہو کر چند جہازوں تک محدود ہو گئی ہے۔ جنگ سے پہلے روزانہ اوسطاً 120 جہاز اس راستے سے گزرتے تھے۔جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 عالمی تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے اور کئی ممالک میں ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔ اگر آبنائے ہرمزعملی طور پر بند رہی تو تیل کی قیمت 150سے 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، اگرچہ تہران اس سے قبل ایسے دعوؤں کی تردید کر چکا ہے۔