Tuesday, June 24, 2025 | 28, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران ۔اسرائیل کشیدگی:اسرائیل نے ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر کیا اتفاق

ایران ۔اسرائیل کشیدگی:اسرائیل نے ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر کیا اتفاق

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 24, 2025 IST     

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی اب نافذ العمل ہے، براہِ کرم اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ وہیں اب میڈیا رپورٹ کے مطابق  اسرائیل نے بھی جنگ بندی پر  اتفاق کیا ہے۔معروف  پاکستانی ویب پورٹل 'جنگ ' کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔اور امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کو ختم کرنے میں شرکت قابل شکر ہے۔یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔جس میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل مضبوط جواب دے گا۔

وہیں ترکیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اعلان کے بعد ایران کے سپریم لیڈ ر نے کہا کہ جو لوگ ایرانی عوام اور انکی تاریح کو جانتے ہیں۔انہیں یہ بات معلوم ہے کہ ایرانی قوم سرنڈر کرنے والی قوم نہیں ہیں۔لوگوں کو ایران کی تاریخ سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی بتا دیں کہ ایران نے آج اسرائیل پر میزائلی حملے کیے جس مین متعدد گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئی۔ جسکے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ صبح چار بجے تک آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے،ایرانی افواج کو مبارک باد،اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اسکے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔  
 
یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جس میں ایرانی کمانڈر عام شہریوں سمیت دو جوہری سائنس دانوں  کی موت ہوئی ۔ جسکے بعد ایران نے آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے نام سےجوابی حملے جاری کیے ۔جسکے بعد اسرائیل  اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔اور دونوں جانب سے میزائلی حملے کیے گئے۔اس دوران امریکہ نے بھی 23 جون کو ایران کی تین ’جوہری تنصیبات‘ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد تہران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر چھ میزائل داغے۔جسکے بعد گزشتہ روز ایران نے جوابی طور پر قطر میں امریکی ائر بیس پر حملہ کیا ۔جسکے بعد امریکہ نے جنگ بندی  معاہدہ کا اعلان کیا۔تاہم ایران نے اب تک واضح بیان جاری نہیں کی ہے۔