• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • امریکہ نے بھارت جانے والے انسانی امداد کے طیارے کو نشانہ بنایا:ایران کا الزام

امریکہ نے بھارت جانے والے انسانی امداد کے طیارے کو نشانہ بنایا:ایران کا الزام

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 31, 2026 IST

امریکہ نے بھارت جانے والے انسانی امداد کے طیارے کو نشانہ بنایا:ایران کا الزام
ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارت جانے والے مہان ایئر کے ایک انسانی امداد کے طیارے کو نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارہ مشہد ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور امداد کے ایک مشن کے تحت نئی دہلی کے لیے اڑان بھرنے والا تھا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے سے انسانی امداد کا مشن متاثر ہوا ہے۔ تاہم، واشنگٹن کی طرف سے ابھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
 
حملے میں زخمیوں یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں
 
رپورٹس کے مطابق، ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں مہان ایئر کا طیارہ شدید نقصان اٹھا ہے۔ تاہم، ابھی تک زخمیوں یا ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران بھارت کی طرف انسانی امداد کی اشیاء بھیجنے کا اہتمام کر رہا تھا۔ بتا دیں کہ مہان ایئر امریکی پابندیوں کے تحت ہے۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ اس کا ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) سے تعلق ہے، جسے تہران ہمیشہ سے انکار کرتا آیا ہے۔
 
بھارت میں ایرانی سفارت خانے کی مذمت:
 
بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ سفارت خانے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ایرانی ایئرپورٹ پر ایرانی طیارے پر امریکی-اسرائیلی حملہ ایک جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
 
سفارت خانے نے بتایا کہ یہ طیارہ کئی ممالک سے ایران کے لیے ادویات اور طبی آلات لے کر آیا تھا اور مشہد ایئرپورٹ پر اترا تھا۔ ایرانی سفارت خانے نے اسے شکاگو کنونشن (1944)، مونٹریال کنونشن (1971) اور جنیوا کنونشن کے تحت واضح جنگی جرم قرار دیا ہے۔
 
مقدمہ چلانے کا مطالبہ
 
ایران کے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے پر فوری توجہ دیں اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ تنظیم نے سول ہوابازی کے خلاف اس طرح کے خطرات کی تکرار روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔