Thursday, July 03, 2025 | 08, 1447 محرم
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • کیا ہے اسلامی کیلنڈر۔ ماہ محرم،یوم عاشورہ کے فضائل اور تاریخ

کیا ہے اسلامی کیلنڈر۔ ماہ محرم،یوم عاشورہ کے فضائل اور تاریخ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 30, 2025 IST     

image
اسلامی کیلنڈر کو قمری اور ہجری کیلنڈربھی کہاجاتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ محرم ہے۔ 

اسلامی کیلنڈر کی تاریخ

اسلامی نیا سال، جسے ہجری سنہ کہا جاتا ہے، اسلامی کیلنڈر کا نام ہجرت کے عربی لفظ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے مراد پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت ہے۔ ہجرت کا یہ سنگ میل کا واقعہ 622 عیسوی میں پیش آیا  تھا۔ اور اس  واقعہ کو بعد میں سالوں کے شمار کے لئے بنیاد بنایا گیا۔  ہجری یا اسلامی نئے سال کا آغاز محرم کے مہینے سے ہوتا ہے۔

اسلامی کینڈر اور مہینے

 کیلنڈر کو اردو میں جنتری بھی کہا جاتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کو قمری اور ہجری کلینڈر بھی کہا جاتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر میں  بھی 12 مہینے ہوتے ہیں۔ اسلامی مہینوں کے نام درج ذیل ہیں: محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحج۔ اسلامی مہینہ 29 دن  یا 30 دن کا ہوتا ہے۔دنوں کا تعین  چاند دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ ہر ماہ کی 29 کو سورج غروب ہونے کےبعد چاند دیکھا جاتا ہے۔ اگر چاند نظر آجائے تو29 دن کا مہینہ ہوگا۔ ورنہ دوسرے دن چاند دیکھا جائےگا ۔اس دن بھی چاند نظرنہیں آئے تو30   کا مہینہ مانا جائےگا۔اس کےبعد اگلے مہینہ شروع ہوگا۔

 اسلامی تاریخ کب بدلتی ہے

سورج غروب ہونے کے بعد اسلامی کیلینڈر پر تاریخ بدل جاتی ہے اور نیا دن شروع ہو جاتا ہے جو اگلے روز مغرب کے وقت تمام ہوتا ہے۔ عیسوی کیلنڈر میں  رات 12 بجنے کےبعد  تاریخ بدلتی ہے۔

یوم عاشورہ : تاریخی واقعات

قمری سال کی پہلے مہینے محرم کے 10ویں دن کو  یوم عاشورہ کہا جاتا ہے۔یوم عاشورہ کی بہت فضیلت ہے۔ اس دن بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اس دن اللہ تعالیٰ نے عرش، لوح و قلم اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو پیدا کیا
 حضرت آدم  علیہ السلام  کی پیدائش اس دن ہوئی ،حضرت نوح  علیہ السلام  کی کشتی جبلِ جودی پر اس دن ہی آٹھہری 
حضرت یونس  علیہ السلام  اسی دن مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے 
 حضرت ابراہیم  علیہ السلام  کو آگ سے خلاصی ملی وہ یہی دن تھا
 حضرت یعقوب  علیہ السلام  کی ملاقات حضرت یوسف  علیہ السلام  سے اسی دن ہوئی 
اور حضرت یوسف  علیہ السلام  تختِ خلافت پر دس محرم ہی کو متمکن ہوئے
 حضرت موسیٰ  علیہ السلام  نے اسی دن اپنی قوم سمیت فرعون سے نجات پائی
اسی دن حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  پیدا ہوئے
 اسی دن حضرت سلیمان  علیہ السلام  کو آزمائش کے بعد بادشاہت ملی 
 حضرت ایوب  علیہ السلام  کو بھی بعد امتحان شفا اسی روز ملی
 یہی وہ دن ہے جس میں حضرت ادریس  علیہ السلام  اورحضرت عیسیٰ  علیہ السلام  کو آسمان پر اُٹھالیا گیا 
اور یہی وہ دن ہے جس میں جگر گوشۂ رسول حضرت حسین  رضی اللہ عنہ  نے باطل سے ٹکراکرجامِ شہادت گلے لگایا، اسی دن اس کائنات کی بساط لپیٹ کر قیامت برپا کر دی جائے گی۔ 
(فیض القدیر شرح الجامع الصغیر، بحوالہ خصوصیات ماہ محرم الحرام ویوم عاشوراء، و معارف القرآن)

 یوم عاشورہ کو کئے جانے والے کام 

روزہ:یوم عاشورہ یعنی  دس محروم کو روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے اور ایک روایت کے مطابق اس دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ سنی مسلمان دو دن (9 اور 10ویں یا 10ویں اور 11 محرم) کے روزے رکھتے ہیں، پیغمبر اسلام کی سنت پر عمل کرتے  ہیں۔
صدقہ و خیرات:
اس دن صدقہ و خیرات کرنا بھی بہت اجر و ثواب کا باعث ہے۔
نیک اعمال:
اس دن نیک اعمال کرنے کی بہت ترغیب دی گئی ہے۔ یوم عاشورہ ایک بابرکت دن ہے اور اس دن کو نیک اعمال اور عبادات کے ذریعے گزارنا چاہیے۔