فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں کے لیے انسانی حقوق کے آزاد اسرائیلی معلوماتی مرکز نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں مغربی کنارے میں لطفی جیسے ہزاروں فلسطینیوں کو گھروں سے باہر دھکیل رہی ہیں۔ اس سال فوجی آپریشن کے باعث طولکرم، نور شمس اور جنین پناہ گزین کیمپوں سے تقریباً 40 ہزار رہائشی بے گھر ہو چکے ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن اور قطر میں کوششیں تیز ہونے کے ساتھ ہی، کچھ بین الاقوامی حکام اور حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے صورتحال سے بھی پریشان ہیں۔ اس میں گھروں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر اور جان بوجھ کر تباہی، اور فوج کی طرف سے جنگی علاقوں کے طور پر نامزد کردہ علاقوں سے شہریوں کی زبردستی نقل مکانی شامل ہے۔
حکومت کے اندر اور باہر اسرائیلی سخت گیر افراد نے بار بار اسرائیل سے مغربی کنارے کے ساتھ الحاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو گردے کی شکل کا 100 کلومیٹر (62 میل) لمبا علاقہ ہے جسے فلسطینی غزہ کے ساتھ ساتھ اور مشرقی یروشلم کو اس کے دارالحکومت کے طور پر مستقبل کی آزاد ریاست کے طور پر دیکھتے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے وزراء اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ مغربی کنارے کی کارروائی کا دہشت گرد گروپوں سے لڑنے کے علاوہ کوئی وسیع مقصد ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کر رہی ہے اور عسکریت پسندی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فلسطینی گورنر کامل نے کہا کہ نقل مکانی ایک ایسی کمیونٹی پر دباؤ ڈال رہی ہے جو پہلے ہی معاشی طور پر پس رہی ہے، ہزاروں افراد مساجد، اسکولوں اور رشتے داروں کے ساتھ گھروں میں پناہ لے رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ ان کا اجلاس غزہ میں قیدیوں کی رہائی کی کوششوں پر مرکوز تھا اور انھوں نے حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیتوں کوختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور یہ قیدیوں کی رہائی فوجی دباؤ کے باعث ممکن ہے۔نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اور ٹرمپ نےایران پر حاصل کردہ بڑی فتح کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے امکانات پر بھی گفتگو کی۔