Thursday, February 06, 2025 | 07, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جے پور :اسکول بس الٹنے سے لڑکی کی موت، متعدد طالب علم زخمی

جے پور :اسکول بس الٹنے سے لڑکی کی موت، متعدد طالب علم زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 05, 2025 IST     

image
راجستھان کے جے پور میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں پرائیویٹ اسکول کی بس بے قابو ہو کر ویر ہنومان جی پلیا کے قریب الٹ گئی۔ اس المناک حادثے میں ایک لڑکی بس کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی،جب کہ بس میں سوار متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔ بس میں کل 40 بچے سوار تھے جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ غصہ میں ہیں اور سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔
 
معلومات کے مطابق یہ حادثہ جے پور کے چومو میں ویر ہنومان مارگ  پر پیش آیا۔ یہاں اسکول بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ اس دوران ایک لڑکی بس کے نیچے آگئی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں کئی بچے زخمی ہو گئے۔ بس کا تعلق چاؤمن کے ایک پرائیویٹ ا سکول کی تھی جس میں 40 کے قریب بچے سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ بھاگے اور امدادی کام شروع کر دیا۔اور بچوں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا۔
 

حیدرآباد میں بھی پیش آیا حادثہ!

حیدرآباد کے مضافات میں واقع چرلاپلی انڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ لگنے کا ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ سروودیا سالوینٹس کیمیکل انڈسٹری میں پیش آیا۔ اگرچہ آگ اس صنعت کے دونوں اطراف کی ربڑ اور کیمیکل انڈسٹریز تک پھیل گئی تاہم فائر فائٹرز اور عہدیداروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آس پاس کی صنعتوں میں آگ پر قابو پالیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حکام نے راحت کا اظہار کیا کہ بڑے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق آہستہ آہستہ آگ پوری انڈسٹری میں پھیل گئی۔ آگ لگنے سے صنعتی عمارت گر گئی۔ انڈسٹری میں کیمیکلز کی بڑی مقدار جمع ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔ جیسے ہی آگ پھیل گئی صنعت میں کیمیکل کے ڈرم زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گئے۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس صنعت میں تقریباً 30,000 لیٹر کیمیکل ذخیرہ کیا گیا ہے۔