Friday, February 06, 2026 | 18, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 04, 2026 IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی، نیوکلیئر تعاون، دفاع اور اہم معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے اہم معدنیات کی تلاش اور کان کنی میں تعاون کو باضابطہ شکل دینے پر بھی بات کی یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ہندوستان پر عائد ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔ جے شنکر آج اہم معدنیات سے متعلق وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
 
 
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے اہم بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نئے تجارتی معاہدے کے تحت روسی خام تیل کی خریداری روکنے  کا عہد کیا ہے۔ اور اس کی جگہ امریکہ سے تیل خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق اس معاہدے  کے تحت ہندوستان ممکنہ طور پر وینزویلا سے بھی تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے امریکی دعووں پر عالمی ماہرین نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔پولینڈ کے ادارہ برائے بین الاقوامی امور کے سینئر تجزیہ کار پیٹرک کوگیئل کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنا فی الحال ممکن نظر نہیں آتا۔
 
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کا بڑا دعویٰ
 
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے اہم دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ کے ساتھ ایک بہتر اور فائدہ مند تجارتی معاہدہ حاصل ہوا ہے۔ جس میں زراعت اور ڈیری شعبوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے میں حساس زرعی اشیا ءاور ڈیری مصنوعات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پیوش گوئل کے مطابق یہ معاہدہ ہندوستان کے محنت کشوں پر مبنی برآمدی شعبوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔